پی سی بی کا اسکولز، کالجز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسکولز اور کالجز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں پی سی بی حکام کے ہمراہ بورڈ کے مشیر عامر میر نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد ملک میں کھیلوں کا فروغ ہے، اسکول کالجز کی سطح سے وہ بچے بچیاں جو کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں انہیں اگے لایا جائے گا۔
عامرمیر نے کہا کہ چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پرٹیلنٹ ہنٹ شروع کیاجارہاہے، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصدملک میں کھیلوں کافروغ ہے، اسکولز اور کالجز کے بچوں کو قومی کرکٹ میں شامل کرنےکےاقدامات کررہےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکول،کالجزسطح سےوہ بچےبچیاں جودلچسپی رکھتےہیں انہیں کرکٹ میں آگے لایا جائیگا، اسکولزسےانڈر16تک کی کھیپ ملےگی، کالجرزسےانڈر18تک کاٹیلنٹ ملےگا۔
مشیرچیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی کوچزنئےٹیلنٹ کی تربیت کریں گے،گرلزاسکولزاورکالجزسےبھی ٹیلنٹ تلاش کیاجائیگا، اسکول اورکالجزسےقومی لیول پرکیمپس بھی لگائےجائیں گے۔
سی ای او پی سی بی سمیر احمد نے کہا کہ گراس روٹ کرکٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، جنید ضیا نے کہا کہ اسکول لیول سے ٹیلنٹ کو اوپر لانا وقت کی ضرورت ہے۔
اگلےماہ سےٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلیےرجسٹریش کاآغازہوگا، اسکول اورکالجزکےطلبہ کےٹرائل ہوں گے، باصلاحیت کھلاڑیوں کوسامنےلایاجائیگا، بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کے حوالے سے ٹریننگ بہتر کرنی ہے، ٹورنامنٹ ستمبر سے نومبر تک چلے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام نے کہا کہ پی سی بی
پڑھیں:
اسلام آباد میں عوامی سہولت کے لیے کئی بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عوام کی سہولت کے لیے متعدد نئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے منصوبوں کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ٹریفک کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے فیض آباد انٹرچینج کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ فیض آباد انٹرچینج میں توسیع کرتے ہوئے دو نئی لینز کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصل چوک پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے 2+2 لین کے انڈر پاس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے ہدایت دی کہ انڈر پاس کی پلاننگ آئندہ ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کی جائے۔ اسی طرح بلیو ایریا میں مکمل شدہ پارکنگ پلازہ کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے پارکنگ پلازہ اور فوڈ اسٹریٹ کے لیے جدید اور منافع بخش بزنس ماڈل تیار کرنے کی ہدایت دی۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی پارکنگ پلازوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی جب کہ مقامات کی جلد نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی۔
اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ خرم آغا، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ دورانِ اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلیو ایریا فوڈ اسٹریٹ میں پیڈسٹرین ٹریکس، فوڈ اسٹالز، بیٹھنے کے بینچز اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے مخصوص جگہوں کا تعین ہو چکا ہے۔
بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں کمرشل دکانیں، روف ٹاپ ریستوران، پلے لینڈ، سینما اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔