ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی عقیدت و احترام سے منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی بھرپور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
کراچی میں مرکزی جلوس نمائش چورنگی سے شروع ہو کر حسینیہ امامیہ امام بارگاہ کھارادر پر اختتام کو پہنچا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
یوم علی کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوئی جس سے علامہ ریحان حیدر رضوی نے خطاب کیا، مرکزی جلوس نمائش سے برآمد ہوا جہاں مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی جانب سے میڈیکل کیمپس لگائے گئے تھے، جلوس کی سیکیورٹی کیلئے 5 ہزار سے زائد اہلکار اور افسران تعینات کیے گئے تھے، مرکزی جلوس نے نماز ظہرین کے بعد باقاعدہ سفر کا آغاز کیا۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
مرکزی جلوس کے پیش نظر گرو مندر، ایم اے جناح روڈ سے نمائش تک سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر کے متبادل راستہ فراہم کیا گیا تھا۔ مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام کو پہنچا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مرکزی جلوس
پڑھیں:
گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی آج جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
جی بی کے تمام اضلاع میں جشن آزادی کی تقاریب ہوں گی جبکہ آج صوبے بھر میں عام تعطیل ہے۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ گلگت میں یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال پر بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خصوصی شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی آج جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ جی بی کے تمام اضلاع میں جشن آزادی کی تقاریب ہوں گی جبکہ آج صوبے بھر میں عام تعطیل ہے۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ گلگت میں یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال پر بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خصوصی شریک ہوں گے۔ گلگت میں اتحاد چوک پر عوامی ایکشن کمیٹی نے آج سہ پہر دو بجے جلسہ عام کا بھی اعلان کر رکھا ہے جس میں جی بی کی محرومیوں اور زیادتیوں پر خصوصی گفتگو ہو گی۔ یاد رہے کہ یکم نومبر 1947ء کو جی بی کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی تھی۔ یکم نومبر کو گلگت آزاد ہوا تھا جبکہ 14 اگست 1948ء کو بلتستان کے عوام نے بھی ڈوگروں کو مار بھگا کر آزادی حاصل کی تھی۔