چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے دن مسلمانان برصغیر نے خدائے واحد کے سوا اشخاص یا گروہی غلامی کو مسترد کردیا تھا۔یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 8 دہائی قبل آج کے روز ہمارے اجداد نے قیام پاکستان کے لیے قرارداد پاس کی تھی۔ قرارداد کے 7 سالوں میں چشم فلک نے الگ وطن کے خواب کو  تعبیر سے  ہمکنار ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کو مسلمانان ہند نے بٹ کے رہے گا ہندوستان بن کر رہے گا پاکستان کے نعرے پر مہر ثبت کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مقبول رہنما کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرتے، کارکردگی سے بڑھ کر کوئی بیانیہ نہیں، مریم نواز

پنجاب کی وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات دراصل ایک ریفرنڈم ثابت ہوئے جن میں مسلم لیگ (ن) کو واضح کامیابی حاصل ہوئی۔

وزرا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حیرت ہے کہ جب نتائج حق میں نہ آئیں تو اسے بائیکاٹ قرار دے دیا جاتا ہے۔ عالمی میڈیا اب یہ لکھ رہا ہے کہ ماضی میں پنجاب ’جادو ٹونے‘ پر چلایا جاتا تھا، مگر ایسے ہتھکنڈوں سے صرف وقتی فائدہ ہی مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عام انتخابات کے مقابلے میں ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے کتنے زائد ووٹ حاصل کیے؟

ہری پور کے ضمنی انتخاب پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا۔ مقبول رہنما کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرتے، کارکردگی سے بڑھ کر کوئی بیانیہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو آج ملاقاتوں کے لیے ترس آ رہا ہے، پوری مسلم لیگ (ن) برسوں اسی رویے کا سامنا کرتی رہی ہے۔ میری 13 سال کی بیٹی سے ملاقات تک نہیں ہونے دی جاتی تھی، جبکہ مجھے والدہ کی وفات کی خبر بھی جیل میں ملی۔

یہ بھی پڑھیے: ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا ن لیگ اب پیپلز پارٹی کی محتاج نہیں رہی؟

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف نے بھی قید کے باوجود انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کیا اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا۔ پی ٹی آئی آج اپنے کیے کا نتیجہ بھگت رہی ہے، ملک پر حملہ کرنے والوں کو پھولوں کے ہار نہیں پہنائے جاتے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ تحریکِ انصاف نے سیاسی توڑ جوڑ کے ذریعے انتخابات جیتنے کی کوشش کی اور مخالفین کی پگڑیاں اچھالی گئیں، مگر خاموشی اختیار کی گئی۔ جس روز انہوں نے ریاست پر حملہ کیا، اُن کی زوال پذیری وہیں سے شروع ہوئی۔

خیبرپختونخوا کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہاں کرپشن کے انبار لگا دیے گئے، جبکہ صرف بیانیہ دینے سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا۔ خیبرپختونخوا کو برسوں صرف چور کے بیانیے پر چلایا گیا اور صوبہ پتھر کے دور میں دھکیل دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب و خیبرپختونخوا کے ضمنی انتخابات، غیر حتمی نتائج میں ن لیگ کی مجموعی برتری

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں پوری ریاستی مشینری ہمارے خلاف کھڑی تھی، لیکن آج انہیں پنجاب میں بائیکاٹ اور خیبرپختونخوا میں بدترین شکست کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ’قیدی نمبر 804‘ کے نام پر الیکشن لڑا مگر ناکامی مقدر بنی۔ ضمنی انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کے بیانیے پر مہر لگائی۔ یہ فتح نواز شریف اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام کے نام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ضمنی انتخابات مریم نواز ن لیگ وزیراعلی

متعلقہ مضامین

  • مقبول احمد گوندل نے آڈیٹر جنرل آف گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • ہم جب حملہ کرتے ہیں تو اعلانیہ کرتے ہیں چھپ کر نہیں، پاک فوج، افغان طالبان کا الزام مسترد
  • برطانیہ میں شادی کی مقبول ترین تاریخ اور دن کون سا ہے؟ دلچسپ انکشاف سامنے آگیا
  • پروفیسر ڈاکٹر نوید رب صدیقی کو ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کے عہدے سے ہٹادیا گیا
  • دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح
  • خالد مقبول صدیقی کی ایف سی کے ہیڈکوارٹر پرحملے کی مذمت
  • مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست، شیاؤمی کی ڈیوائسز لانچ ہونے سے پہلے ہی چھا گئیں
  • مقبول رہنما کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرتے، کارکردگی سے بڑھ کر کوئی بیانیہ نہیں، مریم نواز
  • امریکی غلامی سے بہت نقصان اٹھایا، کشمیر و فلسطین ہماری ریڈ لائن: حافظ نعیم
  • آسٹریلیا کے ون ڈے سیریز کیلئے دورہ پاکستان میں ردو بدل متوقع