چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2025 کے سالانہ اجلاس کا بیجنگ میں انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2025 کے سالانہ اجلاس کا بیجنگ میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2025 کا سالانہ اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا ۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ موجودہ فورم دو دن تک جاری رہے گا اور اس کا موضوع “ہمہ جہت طریقے سے ترقی کی رفتار میں اضافہ اور مشترکہ طور پر مستحکم عالمی اقتصادی ترقی کا فروغ” ہے۔اس دوران چینی اور غیر ملکی شرکاء میکرو پالیسیوں اور معاشی ترقی، نئی ترقی کی رفتار کو فروغ دینے کے لئے اصلاحات، کھپت کو فروغ دینے اور گھریلو طلب کو بڑھانے، نئے معیار کی پیداواری صلاحیت کی ترقی کی قیادت کے لئے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور مصنوعی ذہانت کی جامع ترقی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
بین الاقوامی تنظیمیں، فارچیون 500 کمپنیاں اور عالمی کاروباری حلقوں کے 100 سے زائد غیر ملکی نمائندے اس سال کے سالانہ اجلاس میں شریک ہیں۔چین کے سینٹرل فنانشل اینڈ اکنامک کمیشن کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سینٹرل رورل ورک لیڈنگ گروپ کے دفتر کے ڈائریکٹر ہان وین شیو نے کہا کہ چین کھپت کو بڑھانے کے لئے جامع اقدامات کرے گا اور ایسی صورتحال تشکیل دینا جاری رکھے گا جس میں اعلی معیار کی ترقی اور اعلی معیار کی زندگی ایک دوسرے کو فروغ دیں اور ایک دوسرے کی تکمیل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں، ہم نے دیکھا ہے کہ بہت سے بین الاقوامی سرمایہ کار چین کی معیشت اور چین کے اثاثوں کے بارے میں پرامید ہیں، اور ہم چینی مارکیٹ میں تعاون کرنے سے چین کی ترقی کے فوائد کو بانٹنے کے لئے بین الاقوامی سرمائے کا خلوص دل سے خیرمقدم کرتے ہیں.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سالانہ اجلاس
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب کی تباہی، کچے کے مکین بے گھر، کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب کی وجہ سے کچے کے مکین بے گھر ہو گئے۔خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرا اسماعیل خان میں سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے جہاں کچے کے مکین سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہوگئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بے گھر ہونے والے متاثرین بھکر روڈ، ڈیرا دریا خان پل اور دیگر محفوظ مقامات پرکھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں جب کہ 200 خاندانوں کو غیر غذائی اشیاء دے چکے ہیں اوردیگر متاثرین کیلئے سروے کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ میانوالی کے مختلف علاقوں میں ہزاروں ایکڑ پر کاشت کپاس کی فصل خراب ہوگئی۔حافظ آباد میں بارشوں اور سیلاب سے ضلع کے 140 سے زائد دیہات ڈوب گئے، فصلیں تباہ اور مویشیوں کو چارہ ڈالنا تک دشوار ہوگیا۔دوسری جانب دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جب کہ دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہے۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائیسندھ کچے کے علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے، دریائے سندھ کے راستوں پر کاشت فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، سیلابی علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم ہیں۔