شمالی وزیر ستان میں یوم پاکستان کی پروقار تقریبات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
احمد منصور : شمالی وزیرستان میں یومِ پاکستان 2025 کے حوالے سے پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا
شمالی وزیرستان میں یومِ پاکستان انتہائی جوش و خروش اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا-موقع کی مناسبت سے سکولوں کے طلباء نے تقاریر، فن پاروں اور ملی نغموں کے ذریعے وطن عزیز سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔تقریبات کے دوران شہدا کی قربانیوں کو خصوصی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور امن کے قیام کے لیے افواج پاکستان کی خدمات کو سراہا گیا۔میرانشاہ میں مقامی ٹیموں کے مابین فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں سول انتظامیہ، مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر جی اوسی میران شاہ میجر جنرل عادل افتخار نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
شرکاء سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وطن سےمحبت اور اس کی بقا ء کی خاطر قربانی کا مقدس حوصلہ بلاشبہ ایک مضبوط قوم کی عکاس ہے
پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم تنہا نہیں، سنگر کی ماں ہمارے ساتھ ہے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
فرنٹیئر کور کی قیادت میں پشاور میں گرینڈ خیبر جرگے کا انعقاد
فرنٹیئر کورخیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام پشاورمیں گرینڈ خیبر جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ قلعہ بالا حصار میں منعقدہ گرینڈ جرگے میں آئی جی ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ اور معزز قبائلی عمائدین نے شرکت کی، جرگے میں ضلع خیبر کی موجودہ امن و امان کی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرگے میں قبائلی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ قریبی تعاون کی یقین دہانی کرائی، مقامی نمائندوں نے عوامی مسائل اجاگر کیے اور ان کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔ جرگے میں قومی یکجہتی اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ یہ گرینڈ خیبر جرگہ قومی یکجہتی اور علاقائی امن کے لیے سیکیورٹی اداروں کی سنجیدہ کاوشوں کا مظہر ہے، قبائلی عمائدین نے امن کے قیام میں فورسز کے کردار اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔