Islam Times:
2025-07-26@10:08:57 GMT

غزہ سے 7 فلسطینی طلبا کراچی پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT

غزہ سے 7 فلسطینی طلبا کراچی پہنچ گئے

فلسطینی طلبا پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں اپنی تعلیم مکمل کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ سے 7 فلسطینی طلبا کراچی پہنچ گئے ہیں۔ فلسطینی طلبا پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں اپنی تعلیم مکمل کریں گے۔ فلسطینی طلبا کا ایک اور وفد بھی جلد کراچی پہنچے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فلسطینی طلبا

پڑھیں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی

کراچی:

شہر قائد ایک بار پھر فائرنگ کے واقعات کی لپیٹ میں آگیا، جہاں مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں مجموعی طور پر 5 افراد زخمی ہوگئے، جن میں دو نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں۔

بلدیہ رئیس گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں 35 سالہ صادق زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، تاہم موچکو پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ ذاتی جھگڑے کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب گلشن اقبال بلاک 9 عزیز بھٹی پارک کے قریب فائرنگ سے 65 سالہ شیر غنی زخمی ہوگیا، جسے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عزیز بھٹی پولیس کا کہنا ہے کہ اسے نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

نیو کراچی صنعتی ایریا میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں سراج الاسلام مسجد کے قریب فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا حمزہ زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ حمزہ فائرنگ کی زد میں آگیا اور گولی اس کی ٹانگ پر لگی۔ زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسی علاقے میں ایک اور واقعے میں ساڑھے چھ نمبر چراغ الاسلام مسجد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار کاشف اور راہگیر 15 سالہ حمزہ زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او رضوان قریشی کے مطابق ڈاکو لوٹ مار کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • نسٹ کے طلبا آئی ایس ایس پر مبنی عالمی فائنلز میں پہنچ گئے
  • پولیس کی ترجیح منشیات کے بڑے ڈیلرز اور سپلائرز کو ٹارگٹ کر کے سپلائی چین توڑنا ہے: آئی جی سندھ
  • کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
  • کراچی، دو مختلف پولیس مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار
  • لاہور: پنجاب حکومت کا اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام، معیار تعلیم بلند کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،دونوں اداروں کے درمیان اشتراک بارے بریفنگ دی
  • امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے قانونی جنگ ختم کرنے اور وفاقی فنڈنگ پر ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کر لی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
  • بہاولپور بورڈ؛ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی طالبہ کی میٹرک میں شاندار کامیابی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی