اسرار خان : یوم پاکستان پر پنجاب پولیس کے بہادر جوان کچے کے  کریمنلز اور خوارجی دہشت گردوں کے ساتھ نبردآزما رہے

کچے کے کریمنلز کے خلاف رحیم یار خان پولیس کی بڑی کامیابی کے بعد پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان کی خوارجی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ،پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان  نے سرحدی تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیا،

قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال

ترجمان پنجا ب پولیس کے مطابق خوارجی دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر ایک بار پھر حملے کی کوشش کی،20 سے 25 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اطراف سے حملہ کیا،دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز، جدید خودکار اسلحہ کا  استعمال کیا،چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے الرٹ اہلکاروں نے زبردست مزاحمت اور جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا،پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، آر پی او ڈیرہ غازی خان سجاد منج کی آپریشن کی قیادت، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی بھی موقع پر موجود ہیں ، مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ،

23 مارچ عزم، یکجہتی اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ڈیرہ غازی خان پولیس  کو شاباش دی ،
  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا جھنگی پولیس چیک پوسٹ پنجاب حکومت کی فنڈنگ سے مزید محفوظ بنائی جا چکی ہے،چوکی پر اضافی نفری، جدید آلات اور اسلحہ پہلے سے فراہم کیا گیا ہے،پنجاب پولیس کے بہادر سپاہی ملک و قوم کے دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں، 

کوئٹہ؛ موبائل فون انٹرنیٹ سروس 4 دن سے بند 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: خوارجی دہشت گردوں ڈیرہ غازی خان پنجاب پولیس پولیس کے چیک پوسٹ

پڑھیں:

صدر ٹرمپ کے خلاف دھمکی آمیز ویڈیوز پوسٹ کرنے والا شخص گرفتار

امریکی حکام نے ریاست الینوائے کے قصبے وینتھروپ ہاربر سے 57 سالہ ٹرینٹ شنائیڈر کو گرفتار کیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے انسٹاگرام پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا۔

محکمۂ انصاف کے مطابق، شنائیڈر کو پیر کی صبح حراست میں لیا گیا اور اسی روز شکاگو میں فیڈرل مجسٹریٹ جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی بی ایس کی ’کٹ اینڈ پیسٹ‘ پالیسی پر صدر ٹرمپ کی نئی چوٹ

فوجداری شکایت میں کہا گیا ہے کہ شنائیڈر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ٹروتھ ریپر888  پر متعدد بار ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کیں جن میں صدر کے خلاف سخت زبان استعمال کی گئی۔ ایک ویڈیو میں اس نے کہا کہ لوگوں کو مرنا چاہیے۔

Man arrested over online posts calling for Trump's execution https://t.co/cAdBLrJzQu

— #TuckFrump (@realTuckFrumper) November 4, 2025

’خاص طور پر تم، ٹرمپ! تمہیں سزائے موت دی جانی چاہیے۔‘

یہ ویڈیو اکتوبر کے وسط میں 18 بار پوسٹ کی گئی جبکہ 20 دیگر پوسٹس میں صدر کی تصویر کے ساتھ ’ ڈونلڈ ٹرمپ کو سزائے موت ملنی چاہیے‘ جیسے کیپشن شامل تھے۔

حکام کے مطابق، فلوریڈا کے ایک شہری نے یہ پوسٹس دیکھ کر اطلاع دی جس کے بعد کارروائی شروع ہوئی، عدالت کے ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ شنائیڈر مالی مشکلات کا شکار تھا اور اسی دن اس کے گھر کی نیلامی طے تھی۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت جنگ روکنے کا 57ویں مرتبہ تذکرہ، ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ کسی بھی تعاون کا امکان مسترد کردیا

یہ پہلا واقعہ نہیں جب شنائیڈر نے اس نوعیت کے اشتعال انگیز بیانات دیے، 2022 میں بھی اسے سرکاری اہلکاروں کے خلاف آن لائن دھمکیوں پر گرفتار کیا گیا تھا، مگر 2023 میں اسے مقدمے کے لیے ذہنی طور پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔

یہ تازہ معاملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ جولائی 2024 میں قاتلانہ حملے سے بال بال بچے تھے۔ وفاقی پروسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ ایسی آن لائن دھمکیوں کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اشتعال انگیز الینوائے آن لائن انسٹاگرام دھمکی آمیز صدر ٹرمپ فلوریڈا

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ
  • صدر ٹرمپ کے خلاف دھمکی آمیز ویڈیوز پوسٹ کرنے والا شخص گرفتار
  • افغانستان سے دراندازی ناکام‘ فورسز کی کارروائی میں 3 خوارج ہلاک
  • کرک میں ہائی وے پر ناکہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، 1 ہلاک
  • افغان دراندازی ناکام، 3 فتنہ الخوارج دہشگرد ہلاک،ترجمان پاک فوج
  • افغانستان سے دراندازی ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خوارج ہلاک، افغان بارڈر فورس کا اہلکار بھی شامل
  • طالبان دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں، پاکستان اپنی سیکیورٹی خود یقینی بنائے گا،  ڈی جی آئی ایس پی آر
  • افغانستان سے حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ذمے داری کابل پر ہے،عطا تارڑ
  • خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار