Nawaiwaqt:
2025-08-08@03:45:01 GMT

سحر و افطار راولپنڈی /اسلام آباد 

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

سحر و افطار راولپنڈی /اسلام آباد 

فقہ حنفیہ
افطار6.25        ………کل سحر4.41
فقہ جعفریہ
افطار6.35        ………کل سحر4.31

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی میں سکیورٹی، 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی/لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کے پیش نظر میں وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ضلعی انتظامیہ نے شہر میں 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے، جس کے تحت ہر قسم کی احتجاجی ریلیوں، لاڈ اسپیکر کے استعمال اور مظاہروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی.

(جاری ہے)

مری روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی مریڑ چوک، لیاقت باغ، کمیٹی چوک، رحمان آباد، ڈبل روڈ اور فیض آباد جیسے حساس مقامات پر بھی اضافی فورس تعینات کی گئی جب کہ مختلف چوراہوں پر قیدی وین بھی کھڑی کر دی گئی تھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی ممکن ہو اڈیالہ روڈ پر مختلف مقامات پر پولیس نے ناکے لگا دئیے گئے تھے اور جیل کی جانب جانے والی ٹریفک کی سخت چیکنگ کی گئی .

اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی تاکہ امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھا جا سکے واضح رہے کہ پانچ اگست کو سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقاتوں کا دن بھی تھا، جس کے باعث سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی حکام کا کہنا تھاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی دوسری جانب تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سابقہ مشیر اطلاعات پنجاب مسرت جمشید چیمہ کے گھر پرلاہور پولیس نے چھاپہ مار اسماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس “پر پیغام دیتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ رات پولیس نے ہمارے گھر پر ریڈ کیا جہاں انہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا.

پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں کوئی طبقہ احتجاج کرے اور سرکاری املاک کا نقصان کرے تو ادارے حرکت میں آتے ہیں لیکن یہاں احتجاج شروع بھی نہیں ہوتا اور پہلے ہی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں. مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پنجاب میں سانس لینا جرم بنا دیا گیا ہے جعلی وزیراعلی اپنے آپ کو ڈکٹیٹر سمجھنے لگ گئی ہے بحیثیت ریاست ہمیں ہوش کے ناخن لینا ہوں گے انہوں نے کہا کہ ایسی فسطائیت سے انسانی حقوق، جمہوریت، شہری اور شخصی آزادیوں کے حوالے سے ہماری منزل کھوٹی ہو رہی ہے سابقہ مشیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک پیچھے کی طرف جا رہا ہے، ہمارا نوجوان مایوس ہو رہا ہے اور ہر باشعور طبقہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہے. 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی واقعہ، جرگے کے سربراہ عصمت اللہ کا خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف
  • نیب راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کی کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی کا آغاز کردیا
  • راولپنڈی: گھر کی چھت پر لگے سولر پینلز میں آگ لگ گئی
  • نیب کا ملک ریاض کی جائیدادوں پرشکنجہ سخت ، نیلامی کیلئے 7 اگست کی تاریخ مقرر
  • عمران خان کی کال کے باوجود اڈیالہ جیل کے باہر بڑا احتجاج نہ ہوسکا
  • پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی میں سکیورٹی، 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو بحریہ ٹاﺅن کے اثاثے نیلام کرنے کی اجازت دے دی
  • راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ
  • صبا قمر کو اچانک اسپتال کیوں لے جایا گیا؟ اصل وجہ سامنے آ گئی
  • 7 اگست کو ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی