اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو بحریہ ٹاﺅن کے اثاثے نیلام کرنے کی اجازت دے دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک میں ریئل اسٹیٹ کے سب سے بڑے ادارے بحریہ ٹاﺅن کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے نیب کو پراپرٹی نیلام کرنے کی اجازت دے دی ہے عدالت نے مختصر فیصلے میں نیب کی جانب سے بحریہ ٹاﺅن کی جائیدادوں کی نیلامی کو قانونی قرار دیتے ہوئے بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے نیلامی روکنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے.
(جاری ہے)
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پیر کے روز نیب کی جانب سے بحریہ ٹاﺅن کی پراپرٹیز کی نیلامی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی اور دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا بحریہ ٹاﺅن کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بحریہ ٹاﺅن کمپنی کی حیثیت سے اشتہاری ملزم ہی نہیں تو پھر پراپرٹیز کیسے اٹیچ ہو سکتی ہیں؟ بحریہ ٹاﺅن کے خلاف تو نیب کارروائی کر ہی نہیں سکتا تھا. دوسری جانب نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ بحریہ ٹاﺅن نے ضمانت دی، جب ملزم اشتہاری ہے تو ضامن کے خلاف کارروائی ہو گی بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ زین ملک نے نیب کے ساتھ پلی بارگین کی تھی بحریہ ٹاﺅن کی پراپرٹیز زین ملک کی ضمانت کے طور پر رکھی گئیں زین ملک نے پلی بارگین منسوخ کرنے کی درخواست دی جو ابھی زیرالتوا ہے. انہوں نے کہا کہ زین ملک کی قسطیں نہ دینے پر نیب نے پلی بارگین ختم کرنے کا نوٹس دیا بحریہ ٹاﺅن کی جائیدادوں کی نیلامی کا نوٹس غیرقانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے پہلے کہا کہ ہم نیلامی کرنا ہی نہیں چاہتے جو کہ جھوٹ تھا بعد میں نیلامی کا جو نوٹس جاری کیا وہ غیرقانونی تھا پلی بارگین منسوخ ہونے پر نیب کے پاس زین ملک کو گرفتار کرنے کا اختیار ہے. نیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب راولپنڈی 7 اگست 2025 کو اسلام آباد کے سیکٹر G-6/1 میں واقع اپنے دفتر میں بحریہ ٹاﺅن کے قیمتی اثاثے نیلام کرے گا بیان کے مطابق ان قیمتی اثاثوں میں بحریہ ٹاﺅن فیز II، راولپنڈی میں پلاٹ نمبر 7-D پر قائم کارپوریٹ آفس، پلاٹ نمبر 7-E پر دوسرا کارپوریٹ آفس، بحریہ ٹاو¿ن فیز II، راولپنڈی، روبائش مارکی اور لان، بحریہ گارڈن سٹی، اسلام آباد، ارینا سینما، پلاٹ نمبر 984، بحریہ ٹاﺅن فیز IV، راولپنڈی، بحریہ ٹاﺅن انٹرنیشنل اکیڈمی (سکول عمارت)، سفاری ولاز I، راولپنڈی اور سفاری کلب، پلاٹ نمبر 27، بحریہ ٹاﺅن راولپنڈی شامل ہیں.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بحریہ ٹاﺅن کی بحریہ ٹاﺅن کے اسلام آباد پلی بارگین کی جانب سے کی نیلامی پلاٹ نمبر کے خلاف زین ملک
پڑھیں:
کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
فائل فوٹوکوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے پشاور میں اثاثے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کے حوالے کیے۔
نیب حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے صوبائی حکومت کے حوالے کیے گئے ہیں، جن میں نقد رقم، سونا، قیمتی جائیدادیں اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں، اثاثوں کی واپسی منظم اور جامع تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی۔
نیب حکام کے مطابق کوہستان مالیاتی کرپشن میں سرکاری فنڈز سے 37 ارب روپے سے زائد کا غبن ہوا ہے، پیچیدہ مالیاتی غبن کو مؤثر تحقیقات کے ذریعے بے نقاب کیا گیا۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب خیبر پختونخوا فرمان اللہ اور تحقیقاتی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوہستان مالیاتی کرپشن میں مزید ریکوری کا عمل جاری ہے، قانونی کارروائی مکمل ہونے پر مزید اثاثے خیبر پختونخوا حکومت کو منتقل کیے جائیں گے، عوامی وسائل قومی امانت ہیں، ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔