Daily Sub News:
2025-04-25@11:23:20 GMT

امریکا نے 5 لاکھ تارکین وطن کی قانونی حیثیت منسوخ کر دی

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

امریکا نے 5 لاکھ تارکین وطن کی قانونی حیثیت منسوخ کر دی

امریکا نے 5 لاکھ تارکین وطن کی قانونی حیثیت منسوخ کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز

واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکا نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کے لئے چند 24اپریل تک کا وقت دے دیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکا نے جمعے کو کہا کہ وہ لاطینی امریکا کے لاکھوں تارکین وطن کی قانونی حیثیت منسوخ کر رہا ہے اور انہیں ملک چھوڑنے کے لیے 24 اپریل تک کا وقت دیا گیا ہے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تاریخ کی سب بڑی ملک بدری ک مہم چلانے اور خصوصی طور پر لاطینی امریکہ کے ممالک کے افراد کی امیگریشن روکنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔

اس حکم سے کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا کے پانچ لاکھ 32 ہزار افراد متاثر ہوں گے جو 2022 میں جوبائیڈن کی طرف سے متعارف کروائی گئی ایک سکیم کے تحت امریکا آئے تھے۔

وہ منگل (آج) کو فیڈرل رجسٹر میں ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کا حکم شائع ہونے کے بعد قانونی تحفظ سے محروم ہو جائیں گے، جس کا مطلب ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی دوسرا امیگریشن سٹیٹس نہیں ہے تو انہیں 24 اپریل تک ملک چھوڑنا ہوگا۔

ان چار ممالک کے افراد کو جنوری 2023 میں اعلان کیے جانے والے ایک پروگرام (سی ایچ این وی) کے تحت امریکہ میں دو سال تک رہنے کی اجازت دی گئی تھی جہاں انسانی حقوق کی صورتحال اچھی نہیں تھی۔

جو بائیڈن نے امریکا میکسیکو بارڈر پر دباؤ کو ختم کرنے کے لیے اس پروگرام کو ’محفوظ اور انسانی‘ کہا تھا۔ تاہم جمعے کو ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ یہ اسکیم عارضی تھی۔

امیگریشن کے وکیل نکولیٹ گلیزر نے کہا کہ اس حکم سی ایچ این وی پروگرام کے تحت آنے والے چھ لاکھ افراد میں سے بڑی تعداد متاثر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صرف 75 ہزار افراد نے پناہ کی درخواستیں دائر کی تھیں لہذا اس پروگرام کے تحت آنے والی اکثریت کو نکالا جا سکتا ہے۔

امیگریشن حقوق کے گروپ ’جسٹس ایکشن سنٹر‘ کی ڈائریکٹر کیرن ٹملین نے کہا کہ ’ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی حکومت کی طرف سے ہزاروں افراد کو کیے گئے وعدے کو توڑ دیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تارکین وطن کی قانونی حیثیت امریکا نے

پڑھیں:

آئی پی ایل: ایک منٹ کی خاموشی، چیئرلیڈرز اور ڈی جے پرفارمنس بھی منسوخ

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے میچز میں ہر مقابلے سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (BCCI) نے اس علامتی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خاموشی پہلگام حملے میں ہلاک ہونے والے افراد سے اظہارِ یکجہتی اور احترام کے طور پر کی جائے گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے فیصلہ کیا ہے کہ میچوں کے دوران چیئرلیڈرز کی روایتی پرفارمنس اور گراؤنڈ ڈی جے کی تفریحی موسیقی بھی معطل رہے گی۔ اس اقدام کا مقصد ان مواقع کو محض کھیل تک محدود رکھنا ہے، تاکہ عوام اور کھلاڑی ایک سنجیدہ اور باوقار ماحول میں مقابلے دیکھ سکیں اور ان لمحات کو متاثرین کے ساتھ ہمدردی کے اظہار کے طور پر گزار سکیں۔

مزید پڑھیں: رمیز راجہ نے پی ایس ایل میچ کو آئی پی ایل کہہ دیا، ویڈیو وائرل

فیصلہ بی سی سی آئی اور آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، جس میں اننت ناگ اور دیگر علاقوں میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات اور دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ کھیل کو معاشرتی شعور کے فروغ کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ آئی پی ایل صرف کھیل نہیں، بلکہ ایک جشن ہے، لیکن اس وقت پورے ملک میں سوگ کی کیفیت ہے۔ ایسے میں ہمارا فرض ہے کہ ہم سنجیدہ رویہ اپنائیں اور قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے۔ کئی صارفین نے اسے کھیل اور انسانیت کی ہم آہنگی کی مثال قرار دیا ہے۔ تاہم کچھ حلقوں میں اس بات پر بھی بحث ہو رہی ہے کہ آیا تفریحی عناصر کو مکمل طور پر ہٹانا درست ہے یا انہیں متاثرین کی یاد میں مخصوص انداز میں شامل کرنا زیادہ مؤثر ہوتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی پی ایل بھارت پہلگام چیرلیڈرز ڈی جے

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ ٹیرف کے خلاف امریکا کی 12 ریاستوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
  • آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ تارکینِ وطن کے حق میں بول پڑے
  • آئی پی ایل: ایک منٹ کی خاموشی، چیئرلیڈرز اور ڈی جے پرفارمنس بھی منسوخ
  • جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والے 2 مسافر گرفتار
  • کراچی ایئر پورٹ سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودیہ جانے والے دو مسافر گرفتار
  • ایتھوپیا: امدادی کٹوتیوں کے باعث لاکھوں افراد کو فاقہ کشی کا سامنا
  • ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس لگانے کے منصوبے کا آغاز
  • حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر
  • نو مئی مقدمات:بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ
  • ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس لگانے کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز