اسود ہارون نے نازش جہانگیر کے خلاف کیس کی تفصیلات شیئر کردیں، ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پاکستان شوبز کے اداکار اسود ہارون نے ساتھی اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف کیس سے متعلق تفصیلات شیئر کر دیں ہیں۔
نازش جہانگیر اور اسود ہارون کا کیس ان دنوں سوشل میڈیا سمیت ٹی وی چینلز پر بھی سرخیوں میں ہے۔ جس میں بتایا جارہا ہے کہ اسود ہارون نے اداکارہ نازش جہانگیر پر پیسوں سے متعلق فراڈ کا الزام عائد کیا ہے۔
دوسری جانب نازش جہانگیر نے بھی اسود ہارون کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے اور الزامات کی تردید بھی کی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اسود ہارون نے عدالتی کارروائی اور کیس کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’نازش کے خلاف دھوکہ دہی، بدکلامی اور دھمکیاں دینے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، وہ اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئی مجھے دھمکیاں دیں اور غنڈوں کی طرح جارحانہ انداز بدمعاشی کی۔ جس پر ہم نے آج عدالت کے باہر اسے برا بھلا کہا کیونکہ اس نے میری والدہ کے ساتھ ایسی زبان استعمال کی‘۔
اداکار نے بتایا کہ ہم نے اپنی پہلی ٹیلی فلم میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد ہماری دوستی ہوگئی اور ٹرسٹ قائم ہوگیا، میں نے نازش کی مشکل وقت میں مدد کی اسے 2.
اسود ہارون نے مزید بتایا کہ اس نے ان سے ایک گاڑی بھی لی ہوئی تھی جو واپس نہیں کی اور اس نے مجھے بہت دھوکہ دیا ہے میں نے 6 ماہ پیار سے معاملہ حل کرنے کی کوشش کی مگر اس نے مجھے بلیک میل کروایا مجھ پر حملہ کیا اب ہم قانونی کارروائی کریں گے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسود ہارون نے نازش جہانگیر کے خلاف
پڑھیں:
عائزہ خان کے نیدرلینڈز میں سیر سپاٹے، دلکش تصاویر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور فیشن آئیکون عائزہ خان نے حال ہی میں نیدرلینڈز سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
عائزہ خان جنہیں 2013 کے مشہور ڈرامے پیارے افضل سے شہرت ملی، بعد ازاں میرے پاس تم ہو میں مہوش کے کردار سے دنیا بھر میں مشہور ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی ڈرامے کیے اور اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کی خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔
ان دنوں گرمیوں کی چھٹیاں منانے کیلئے اداکارہ بیرون ملک موجود ہیں اور فینز کے ساتھ اپنی حسین تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی حالیہ تصاویر میں انہیں نیدرلینڈز کے کھلے میدانوں میں مارننگ یوگا کرتے اور پرامن مناظر کا لطف اٹھاتے دیکھا گیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/DMejoRTNQCY/انہوں نے کیپشن میں اپنے مداحوں کے لیے دعا دیتے ہوئے لکھا: "صبح بخیر، آپ سب کے لیے آج کے دن کے لیے سکون، مثبت سوچ اور نرمی بھری توانائی کی دعا ہے۔"
ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے عائزہ خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوب سراہا اور ان کی قدرتی خوبصورتی اور مثبت طرز زندگی کی بھی تعریف کی۔