امن معاہدے کی آڑ لے کر اسرائیل نے اپنے چھپے ہوئے پنجے دکھانا شروع کر دیئے، ثروت اعجاز قادری
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر پی ایس ٹی نے کہا کہ غزہ میں اس وقت علاج معالجے کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے، اسپتالوں میں بھی طبی امداد کا سامان ختم ہوچکا ہے، جنگ بندی اور امن معاہدے کی آڑ لے کر اسرائیل مسلسل مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، زمینی اور فضائی حملے ابھی بھی اسرائیل کی جانب سے کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام مخالف قوتیں اپنے ناپاک عزائم کو سرانجام دینے کے لیے اسرائیل کے ذریعے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں، اسرائیل کی جانب سے امن معاہدے کی بھی پاسداری نہیں کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و جبر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کی آڑ لے کر اسرائیل نے اپنے چھپے ہوئے پنجے دکھانا شروع کر دیئے، ہر روز اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کو شہید کررہا ہے، غزہ پر قبضہ کرنے کے لیے اسرائیل مسلسل حملے کر رہا ہے، آفرین ہیں مظلوم فلسطینیوں کی ہمت پر کہ وہ اب بھی اسرائیل کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ غزہ اور مظلوم فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کے تمام راستے اسرائیل نے بند کر دیئے ہیں، غزہ میں اس وقت علاج معالجے کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے، اسپتالوں میں بھی طبی امداد کا سامان ختم ہوچکا ہے، جنگ بندی اور امن معاہدے کی آڑ لے کر اسرائیل مسلسل مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، زمینی اور فضائی حملے ابھی بھی اسرائیل کی جانب سے کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حملوں میں زخمی ہونے والوں جس ہسپتال بھی لے جایا جاتا ہے اسرائیل وہاں پر بھی حملہ کر دیتا ہے، اسرائیل کی اس طرح کی حرکتیں ایک بہت بڑی سازش کا پیش خیمہ معلوم ہو رہی ہیں، اسرائیلی فضائی حملوں میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اسرائیل یہ سب کچھ اس لیے کر رہا ہے کہ بے گھر ہونے والے فلسطینی واپس اپنے گھر نہ آ جائیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ لے جانے والے امدادی سامان پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، اسرائیل یہ سب کچھ امریکہ کی ایماء پر کر رہا ہے، امریکہ عذاب الہی سے ڈرے کچھ عرصہ قبل ہی اللہ کا قہر امریکہ پر نازل ہوا تھا جس کے بعد امریکہ میں بھی تباہی مچ گئی تھی، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اسرائیل کا فلسطینیوں پر کئے جانے والا ظلم و جبر مظلوم روزے دار فلسطینیوں کی ہمت کو پوری امت مسلمہ سلام پیش کرتی ہے، تمام امت مسلمہ او آئی سی اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے پاکستان سنی تحریک اپیل کرتی ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی کو روکا جائے اور غزہ کے مظلوموں کو خوراک کی فراہمی اسپتالوں میں دوائیوں کی فراہمی اور زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائے، عالمی برادری کو غزہ کے مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امن معاہدے کی آڑ لے کر اسرائیل اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں فلسطینیوں کی کر رہا ہے
پڑھیں:
اسرائیلی پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے، انروا
ادارے نے بتایا کہ غزہ میں ہزاروں خاندان اب بھی خوراک، پانی اور دیگر بنیادی ضرورتوں کی شدید کمی کا سامنا کر رہے ہیں، کیونکہ اسرائیل نے انسانی امداد کی ترسیل پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سخت پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ ادارے نے صاف پانی تک محفوظ طریقے سے رسائی ہر شہری کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے غزہ میں تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار بے گھر فلسطینیوں کو پانی فراہم کیا ہے۔ ادارے نے بتایا کہ غزہ میں ہزاروں خاندان اب بھی خوراک، پانی اور دیگر بنیادی ضرورتوں کی شدید کمی کا سامنا کر رہے ہیں، کیونکہ اسرائیل نے انسانی امداد کی ترسیل پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہوچکا ہے، تاہم معاہدے کے باجود اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے کیے جا رہے ہیں، اسی کے ساتھ ساتھ سرحدی گزرگاہوں کو بند کرکے امداد کی رسائی کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔