فضل الرحمن سے ملاقات : صوبت میں امن وترقی کیلئے تمام سٹیک ہو لڈرزکو ملکر کام کرنا ہوگا : سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد+کوئٹہ(خبر نگار+آئی این پی )وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن و امان اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کی صوبائی قیادت بھی شریک ہوئی۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دیرپا امن اور ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائیں گے، بلوچستان کو پرامن اور خوشحال صوبہ بنائیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ترک وزیر خارجہ سے ملاقات :ا سرائیل کیخلاف روڈمیپ نہ دیا توافسوسناک ہوگا : اسحاق ڈار
اسلام آباد، دوحہ (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے اسرائیل کیخلاف واضح روڈمیپ نہ دیا تو یہ افسوسناک ہو گا۔ اسحاق ڈار نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا محض سخت تقاریر نہ ہوں ۔ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے قطر پر اسرائیل کے بلا اشتعال اور بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی کاز کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری بالخصوص مسلم ممالک کو فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم بھی کیا۔