خیبر پختونخوا یونین آف جرنلسٹس کے صدر شمس مومند اور جنرل سیکرٹری ابراہیم شنواری نے کہا ہے کہ پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کو ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنا پشتون شہید صحافیوں کی توہین اور ان کے خون سے غداری ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا یونین آف جرنلسٹس کسی قیمت ایسا ہونے نہیں دے گی، انہوں نے خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی سے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ پڑھیے: ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس: سپریم کورٹ نے کینیا ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالتی ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کردی

خیبر پختونخوا یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں نے کہا کہ خطے میں امن اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 3 درجن  سے زیادہ نامی گرامی پشتون صحافیوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں مگر ابھی تک کسی ایک صحافی کا نام بھی پی ٹی آئی حکومت کی زبان پر نہیں آیا ہے نہ ہی انکی خدمات کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے پراسرار قتل کی تحقیقات کرنے کے مطالبے کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اب اس قسم کے اعلانات سے اپنی گلو خلاصی کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ خیبر پختونخوا  یونین آف جرنلسٹس صوبائی وزیر کے اس اعلان اور فیصلے کی مذمت کرتی ہے۔ اور کسی بھی قیمت پر ایسا کرنے نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیے: ارباب فیملی کا پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر عدالت جانے کا فیصلہ

اپنے مشترکہ بیان میں یونین عہدیداروں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کارکردگی اور ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، پہلے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی اور اب پشاور یونیورسٹی کے تاریخی شعبہ صحافت کو ایک متنازعہ اور پارٹی کے حمایت یافتہ صحافی کے نام منسوب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لیں اور اگر پارٹی کارکنوں کی بجائے صحافیوں کو خوش کرنا ہے تو جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کو مکرم خان عاطف، سیلاب محسود یا حیات اللہ داوڑ کے نام سے منسوب کیا جائے کیونکہ اپنے علاقے اور ملک وقوم کے لیے ان شخصیات کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ارشد شریف پشاور یونیورسٹی خیبرپختونخوا یونین آف جرنلسٹس شعبہ صحافت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ارشد شریف پشاور یونیورسٹی خیبرپختونخوا یونین ا ف جرنلسٹس شعبہ صحافت پختونخوا یونین ا ف جرنلسٹس پشاور یونیورسٹی خیبر پختونخوا شعبہ صحافت ارشد شریف کے نام

پڑھیں:

خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہیں اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ گریڈ  18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کر کے وطن واپس آئیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • خیبرپختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • پابندیوں لگانے کی صورت میں یورپ کو سخت جواب دینگے، تل ابیب
  • پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
  • کراچی؛ پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے
  • خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات 
  • خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بارخاتون ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات
  • خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات
  • شہدا کی نماز جنازہ میں عدم شرکت پختونخوا حکومت کی بے حسی کا ثبوت