معاون خصوصی طارق فاطمی کی امریکا میں ملاقاتیں، حکومتی پالیسیوں پر بریف کیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
طارق فاطمی: فوٹو فائل
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کی امریکہ میں امریکی کانگریس کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔
معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکی رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں خصوصاً معاشی ترجیحات پر بریف کیا، طارق فاطمی نےامریکی کانگریس کی امور خارجہ کی کمیٹی کے چئیرمین برائن ماسٹ سے بھی ملاقات کی۔
مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اسٹیٹ یونین سے خطاب میں پاکستان کے تعاون کو سراہا تھا۔ امریکا میں آباد پاکستانی معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔
امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی و سینٹرل ایشیا کی رینکنگ ممبر رکن کانگریس سڈنی کام لاگرڈو سے بھی طارق فاطمی کی ملاقات ہوئی، جبکہ معاون خصوصی کی پاکستان کاکس کے شریک چئیرمینز جیک برگ مین اور ٹام سوازی سے بھی ملاقات ہوئی۔
ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون اور معاشی تعلقات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی، طارق فاطمی نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں مزید وسعت خصوصاً معاشی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: معاون خصوصی طارق فاطمی
پڑھیں:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
لاہور(نیوز ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق عثمان طارق کا ایکشن آئی سی سی سے منظور شدہ لیب سے کرایا جائیگا، عثمان طارق کا بولنگ ایکشن آئندہ چند روز میں لمز بائیو مکینک لیب سے کرائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مینجمنٹ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے تک عثمان طارق کو اسکواڈ میں برقرار رکھنا چاہتی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مینجمنٹ اسپنر کے کرکٹ کیرئیر کو رسک میں نہیں ڈالنا چاہتی۔
ذرائع کے مطابق عثمان طارق فی الوقت نیٹس میں کوچنگ اسٹاف کے ساتھ اپنے بولنگ ایکشن پر کام کررہے ہیں، آف اسپنر کا بولنگ ایکشن 14 اپریل کو لاہور قلندرز کیخلاف میچ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا تھا۔
آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور کرس براؤن نے عثمان طارق کا ایکشن رپورٹ کیا، قوانین کے مطابق عثمان طارق کو ٹورنامنٹ میں مزید بولنگ کی اجازت ہے۔
دوبارہ بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تو اسپنر کو بولنگ سے روک دیا جائیگا، عثمان طارق کا پی ایس ایل 9 میں بھی بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:جہیز اور دلہن کو ملنے والے تحائف سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ جاری