گوادر: کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ 5 مسافر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
گوادر کے علاقے کلمت میں کوسٹل ہائی وے پر مسلح افراد نے گاڑیوں کو روک لیا۔ مسافر بس سے شناخت کے بعد 5 مسافروں کو فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا، ایک مسافر زخمی بھی ہوا۔
اسپتال میں جاں بحق افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق مسافر بس گوادر سے کراچی جا رہی تھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمتوزیرِ اعظم نے واقعے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔
وزیرِ اعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے فرد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور واقعے کی تحقیقات کرکے ذمہ داران کا تعین اور قرار واقعی سزا یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں خاص بات کیا ہے؟
وزیرِاعظم نے کہا کہ شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں۔ شر پسند عناصر کی معصوم لوگوں کے خلاف بزدلانہ کاروائیاں ان کی حیوانیت کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔ شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وفاقی وزیر محسن نقوی کی گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کی مذمتوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوادر کے علاقے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرکے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ شناخت کرکے مسافروں کو نشانہ بنانا بربریت اور درندگی ہے، بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان کلمت کوسٹل ہائی وے گوادر وزیر اعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان کلمت کوسٹل ہائی وے گوادر وزیر اعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پر فائرنگ محسن نقوی
پڑھیں:
مولانا ہدایت الرحمن کی ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-7
کوئٹہ (اے پی پی) رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی معین الرحمن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیف انجینئر حاجی سید محمد نے جی ڈی اے کے جاری ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص اولڈ ٹان بحالی منصوبے اور دیگر ترقیاتی اقدامات میں پیشرفت پر آگاہی دی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ نے گوادر میں پانی کی موجودہ صورتحال، مستقبل کے اقدامات اور گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا۔مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ گوادر شہر میں پانی کی فراہمی کا پورا نظام جی ڈی اے کے سپرد کیا جا رہا ہے، جو ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جی ڈی اے کی بچھائی گئی نئی پائپ لائنوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہائوس کنکشن کے لیے فوری طور پر درخواستیں جمع کرائیں تاکہ گھروں تک نئی لائنوں کے ذریعے پانی کی سپلائی شروع کی جا سکے۔