اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو ایتھن سن (Ethen Sun) کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے میں فنی تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پاکستانی نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرنے کو اپنی ترجیحات میں شامل کرتی ہے اور ہواوے کے ساتھ ٹھوس اور طویل مدتی شراکت کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہواوے کا آئی سی ٹی تربیتی پروگرام نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ یہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
ہواوے نے اجلاس کو بریفنگ دی کہ کمپنی کے زیر اہتمام تین لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دی جا رہی ہے، جن میں سے 2 لاکھ 40 ہزار نوجوانوں کو بنیادی نوعیت کی اور 60 ہزار نوجوانوں کو ہائی ٹیک تربیت فراہم کی جائے گی۔ یہ تربیت اس سال کے اختتام تک مکمل ہو جائے گی۔ تربیتی پروگرام کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی کروائی جائے گی۔
مزید برآں، ہواوے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے 15 پاکستانی یونیورسٹیوں میں مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا اور سائبر سیکیورٹی کے کورسز متعارف کرائے گئے ہیں۔ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نوجوانوں کو ا ئی ٹی

پڑھیں:

رائٹ سائزنگ و میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، وزیراعظم

فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن، اداروں کی رائٹ سائزنگ اور میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماہرین کی تعیناتی سے متعلق میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ ادارہ جاتی اصلاحات ترجیحات میں شامل ہیں۔ 

اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک تکنیکی ماہرین کی تکنیکی آسامیوں پر تعیناتیاں ہوچکی ہیں، مزید 47 پر تعیناتی کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • رائٹ سائزنگ و میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی کی ملاقات(تصحیح شدہ)
  • گورنر سندھ سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات،تعلیم، صحت، روزگار اور فلاحی امور پرتبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات
  • وزیراعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات
  • چینی صدر پاکستانی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھتے ہیں، چینی نائب صدر
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات
  • پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی مذاکرات کے لیے تیار، شہباز شریف
  • خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب