علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںمیٹرک سے پی جی ڈی پروگرامز کے داخلوں میں 10اپریل تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہا ہے کہ اوپن یونیورسٹی طلبہ کی آسانیوں کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک اور عید کی وجہ سے طلبہ کے لیے مزید آسانی دے دی گئی ہے جس کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںمیٹرک سے پی جی ڈی پروگرامز کے داخلوں میں 10اپریل تک توسیع کردی گئی ہے تاکہ طلبہ بغیر کسی پریشانی کے کے آسانی سے اپنا داخلہ بھجوا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی واحد زیور ہے جسے زوال نہیں آتا اور جدت کے تضاضے تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار 2025میں پیش کئے گئے میٹرک، انٹر میڈیٹ، بی ایس، ایسوسی ایٹ ڈگری، ٹیچر ٹریننگ پروگرامز، بی بی اے، سرٹیفکیٹ کورسز اور پی جی ڈی پروگرامز کے داخلوں کی تاریخ میں 10اپریل 2025 تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ توسیع کر دی گئی ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی