دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پشاور: دہشت گردی کا نشانہ بننے والیجعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہوگئی۔وفاقی وزیر امیر مقام اور ریلوے حکام کی موجودگی میں جعفر ایکسپریس ٹرین کو پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ کردیا گیا۔جعفر ایکسپریس میں سفر کیلئے 280 مسافروں نے ریزرویشن کرائی اور پشاور سے 28 مسافر شامل ہوئے۔جعفرایکسپریس پشاور سے پنجاب اور سندھ کے بعد بلوچستان میں داخل ہوگی اور 34گھنٹے سفر کے بعد کل شام پانچ بجے کوئٹہ پہنچے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت انجینئر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہوگئی، جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے ہیں انہیں مایوسی ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم اور آرمی چیف ملکی سلامتی کیلئے پرعزم ہیں، دہشت گردوں کے آگے ہتھیارنہیں ڈالیں گے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
گریٹراسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے،امیر قطر
امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پارکردیں، گریٹراسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتےہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے کہاکہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو دوحہ آمد پرخوش آمدید کہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسلی کشی ہورہی ہے، اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پارکردیں، دوحہ میں اسرائیل کا حملہ بہت بڑی جارحیت تھی اوراسرائیل نے قطرکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی۔
ان کا کہنا تھاکہ قطرنے ثالث کے طورپرخطے میں امن کےلیے مخلصانہ کوششیں کیں لیکن اسرائیل نے مذاکراتی عمل کوسبوتاژ کرتے ہوئے حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا، یرغمالیوں کی پرامن رہائی کےاسرائیل کے تمام دعوےجھوٹےہیں اور گریٹراسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کےلیےشدید خطرہ ہے۔
امیرقطر نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کُشی کر رہا ہے، صیہونی حکومت انسانیت کےخلاف جرائم کی مرتکب ہوئی ہے، اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی سنگین پامالی لمحہ فکریہ ہے۔