اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس، ہیومن ملک بینک کا معاملہ طویل بحث کے بعد مؤخر
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیومن ملک بینک کے قیام و ضرورت سے متعلق 2 اسلامی ممالک کی مثالیں بھی پیش کی گئیں، ایران اور ملائیشیا میں ہیومن ملک بینک فعال ہیں۔ کونسل میں مثالیں پیش کی گئیں، کونسل میں فقہ جعفریہ کی جانب سے علامہ سید افتخار نقوی نے کچھ شرائط و دلائل کیساتھ جائز قرار دیا، دیگر مکاتب فکر کے علماء نے معاملے پر مہلت مانگ لی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں ہیومن ملک بینک کا معاملہ طویل بحث کے بعد مؤخر کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل انسانی دودھ بینک کے قیام پر آئندہ اجلاس میں فیصلہ کرے گی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے ہیومن ملک بینک پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ ارکان کے کئی سوالات کے جواب دیئے گئے، بحث اور سوالات و جوابات کے بعد فقہی طور پر ہیومن ملک بینک کے معاملے پر مزید غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیومن ملک بینک کے قیام و ضرورت سے متعلق 2 اسلامی ممالک کی مثالیں بھی پیش کی گئیں، ایران اور ملائیشیا میں ہیومن ملک بینک فعال ہیں۔ کونسل میں مثالیں پیش کی گئیں، کونسل میں فقہ جعفریہ کی جانب سے علامہ سید افتخار نقوی نے کچھ شرائط و دلائل کیساتھ جائز قرار دیا، دیگر مکاتب فکر کے علماء نے معاملے پر مہلت مانگ لی، جس پر معاملے اگلے اجلاس تک مؤخر کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس کل پھر ہوگا، آج کے اجلاس میں دوسری شادی پر پہلی بیوی کا شادی معاہدہ ختم کرنے سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل پیش کی گئیں کونسل میں بینک کے
پڑھیں:
مریم نواز کا پاکپتن کا دورہ، 20 بچوں کی اموات کے معاملے میں غفلت برتنے پرسی ای و ہیلتھ اور ایم ایس ہسپتال گرفتار
پاکپتن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04جولائی 2025)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکپتن کا دورہ کیا، ہسپتال کے دورے کے دوران مریضوں کے لواحقین نے شکایات کے انبار لگا دئیے،وزیراعلیٰ پنجاب نے موقع پر سی ای او ہیلتھ او ر ہسپتال کے ایم ایس کو گرفتار کرنے کے آرڈر جاری کئے جس کے بعد پولیس نے سی ای اوہیلتھ اور ایم ایس ہسپتال کو گرفتار کرلیا،پولیس نے دونوں افسران سہیل اصغر اور عدنان غفار کو ہسپتال کے میٹنگ روم سے اپنی حراست میں لیا، پولیس نے دونوں افسران کو موقع پر ہی ہتھکڑیاں لگا کر گرفتارکرنے کے بعد تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا۔اس موقع پر ہسپتال میں موجود مریضوں کے لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکایات بھی کیں۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں کے وارڈ سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ کو پیش کی گئی انکوائری رپورٹ کے بعد فوری احکامات جاری کئے گئے جن کی روشنی میں گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
یہ بھی بتایاگیاہے کہ پاکپتن میں 20بچوں کی اموات کے معاملے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے مزید ذمہ داران کے خلاف بھی کارروائی متوقع ہے۔یاد رہے کہ پاکپتن میں 20بچوں کی اموات غیر تربیت یافتہ دائیوں اور نجی ہسپتالوں میں آپریشن کے باعث ہوئیں تھیں۔ ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاتھا کہ پاکپتن ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 20 نومولودوں کی ہلاکت کے معاملے پر محکمہ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کرلیں گئیں تھیں۔جیو نیوز کے مطابق رپورٹس میں مزید بتایا گیا تھا کہ 15 بچے نجی ہسپتال میں پیدا ہوئے مگر حالت بگڑنے پر انہیں سرکاری ہسپتال لایا گیاتھا۔ 5 بچوں کی ہلاکت غیرتربیت یافتہ دائیوں اور ان کے طریقہ کار سے ہوئی جب کہ ہسپتال لائے گئے بچوں کی مائیں بھی ان کے ساتھ نہیں تھیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بچوں کی آمد اور علاج کے وقت کا کلینیکل آڈٹ بھی کروایا گیا ہے اور یہ رپورٹس وزیر اعلی مریم نواز کی پاکپتن آمد پر پیش کی جائیں گی۔ ذرائع کایہ بھی کہنا تھا کہ ہسپتال میں آکسیجن دستیاب نہ ہونے کے شواہد نہیں مل سکے اور ہسپتال میں آکسیجن کے 45 سلنڈر موجود تھے۔قبل ازیں چند روز قبل پاکپتن میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا تھا جہاں مبینہ غفلت کے باعث ایک ہفتے کے دوران بیس نومولود زندگی کی بازی ہارگئے تھے۔پاکپتن کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں رواں مبینہ غفلت اور سہولیات کے فقدان کے باعث بیس بچوں کی اموات ہوئیں تھیں۔ بچوں کی ہلاکت سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔بچوں کے ورثا نے طبی عملے پر غفلت، آکسیجن کی کمی اور ناقص سہولیات کا الزام لگایا تھا۔