آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ چار گھنٹے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا، یہاں پر حسب معمول آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کو ملاقات کی یقین دہانی کرائی تھی۔ چار گھنٹے ہم نے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا، متعدد بار جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ عدالتی احکامات کی آج توہین ہوئی ان احکامات پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔
علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ ہمارا سامنا ظالموں کےساتھ ہے، ہم کبھی نہیں ہٹیں گے، میدان نہیں چھوڑیں گے، انھوں نے کہا عوام کو ان چوروں ڈاکوؤں پراعتماد نہیں ہے۔
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی نے کہا ہم آج ملاقات نہ کرائے جانے کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن فائنل کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل نے کہا کہ
پڑھیں:
دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا،راناثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ٹریننگ کیمپس کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیدیا۔ کہا جو نئی پالیسی بن رہی ہے دہشت گردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ دہشت گردوں کے پیچھے ‘را ہے ، افغان حکومت محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہی ہیں، جو نئی پالیسی بن رہی ہے ان کا یہاں اور وہاں دونوں جگہ پورا بندوبست کیا جائےگا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی مددگار ثابت ہوگی تو یہ خود بھی جاتی رہے گی۔ آئین و قانون علی امین گنڈاپور کو افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اجازت نہیں دیتا۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، یہ ابھی بحث ہے۔