فیصل آباد: ڈاکوؤں کی سڑک پر شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
فیصل آباد میں سڑک پر اجتماعی زیادتی کی گھناؤنی واردات ہوئی ہے، ڈاکوؤں نے موٹر وے کے قریب میاں بیوی کو روکا اور شوہر کو باندھ کر اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دو روز قبل دوران واردات شادی شدہ خاتون سے تین افراد کی اجتمائی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ملزمان کی گرفتاری کےلیے ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق شوہر نے مبینہ وقوعہ کے بارہ گھنٹے بعد پولیس سے رابطہ کیا واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
تھانہ ساندل بار میں درج کی گی ایف آئی ار کے مطابق عدنان مسیح نامی شخص نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ 25 مارچ کی رات وہ اپنی بیوی کے ہمراہ اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر وے پل کے قریب سروس ایریا میں مسلح ڈاکوؤں نے انہیں گھیر لیا اور اسے باندھ کر اس کی بیوی کو نزدیکی کھیتوں میں لے جا کر تین ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرنے کے بعد ایس پی اقبال ٹاؤن کی قیادت میں تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
سابق خاتون ایم پی اے پر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ پولیس ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مبینہ واقعہ کے تمام شواہد بشمول ویڈیوز سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ مبینہ تشدد کی انکوائری شروع کردی گئی جب کہ دیگر تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا، ارسلان دو روز قبل 90 اسنوکر کلب میں 12 دیگر ملزمان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ مذکورہ اسنوکر کلب اور گرفتار دیگر ملزمان سابقہ جوئے میں ریکارڈ یافتہ ہیں، خاتون کا ایک بیٹا گزشہ ماہ موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوا جس کا مقدمہ درج ہے، اسنوکر کلب سے دوسرے بیٹے کی گرفتاری کو پہلے بیٹے کے مقدمہ قتل پر دباؤ سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، سابق ایم پی اے اور اس کے شوہر نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے پولیس والوں سے شدید بدسلوکی کی۔