موٹروے ایم ٹو کلر کہار بس حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق، 17 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
موٹروے ایم ٹو پر کلر کہار کے قریب ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق، راولپنڈی سے وہاڑی جانے والی مسافر بس جس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے، کلر کہار پہنچنے پر ڈرائیور کے بے قابو ہونے سے بس الٹ گئی۔
حادثے کے بعد ریسکیو 1122 اور موٹروے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
مزید پڑھیں: موٹروے کلر کہار بس حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق
بس میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے پانچ مسافروں کی لاشوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
موٹروے پولیس نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حادثے کے مقام کو محفوظ کر لیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا ہے، تاہم حتمی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کلر کہار
پڑھیں:
کراچی سے واپس جانیوالے جانوروں کے بیوپاری حادثے کا شکار، 3 جاں بحق
ضلع مظفرگڑھ کے علاقے علی پور سے تعلق رکھنے والے بیوپاری قربانی کے جانور لے کر کراچی کی منڈی گئے تھے اور واپسی میں حادثے کا شکار ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ گھوٹکی موٹروے ایم 5 کے قریب کراچی سے واپس جانے والے بیوپاریوں سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں 3 بیوپاری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقے علی پور سے تعلق رکھنے والے بیوپاری قربانی کے جانور لے کر کراچی کی منڈی گئے تھے اور واپسی میں حادثے کا شکار ہوئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بیوپاریوں سے بھرا ٹرک موٹروے ایم 5 گھوٹکی کے قریب الٹ گیا اور 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔ ریسکیور ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے بیوپاریوں کا تعلق علی پور سے ہے۔