پارٹی میں کسی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا: چیئرمین پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نےکہا ہے کہ پارٹی میں کسی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، ایسی باتیں غیر ضروری، غلط اور حقائق کے برعکس ہیں۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں صوبے یا قومی اسمبلی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، اس سے پہلے بھی پنجاب سے متعلق فارورڈ بلاک کی باتیں سامنے آتی رہی ہیں، تحریک انصاف متحد اور بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں یکجا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہےجس میں اختلاف رائے ہوتا ہے، اختلاف رائےکا مطلب یہ نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک ہے، پارٹی میں ہر ورکر اور عہدیدار کو اپنے اظہار کی مکمل آزادی ہے، اظہار رائے کوپارٹی کےاختلاف کے طورپرنہیں سمجھا جاسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کا کمیٹی میں ہونایا نہ ہونا یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فارورڈ بلاک تحریک انصاف
پڑھیں:
تحریک انصاف سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی
لاہور(اوصاف نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان نے کہا ہے کہ میڈیا میں چلنے والی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبریں مصدقہ نہیں ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس ختم ہوگیا۔ اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں
تاہم ان فیصلوں کا باضابطہ اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا۔ میڈیا میں آنے والی خبروں سے کوئی تعلق نہیں۔
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی