پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)پاکستان کے تمام ایئرپورٹس کے آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مینٹیننس کی جگہوں پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیز کو مراسلہ جاری کردیا۔
(جاری ہے)
مراسلے کے مطابق طیاروں کی مینٹیننس کے دوران صرف ضرورت کے تحت متعلقہ ایئرکرافٹ انجینئرز اور عملہ ہی طیارے کی تصاویر یا ویڈیو بنانے کا اہل ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں ایئرلائن ملازمین، گرائونڈ ہینڈلنگ اسٹاف سمیت ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پابندی پی آئی اے کے طیارے کی تصاویر لیک ہونے کے بعد عائد کی گئی ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
بیک وقت پنشن اورتنخواہ لینے پر پابندی عائد
اسلام آباد :وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے پرپنشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز ملے گی، وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔
وزار ت خزانہ نے آفس میمورنڈم کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی حکومت کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو 60 سال کی عمر کے بعد اگر دوبارہ ملازمت پر رکھا جاتا ہے تو وہ سابقہ ملازمت کی پنشن یا موجودہ ملازمت کی تنخواہ میں سے کسی ایک کے حقدار ہوں گے۔
وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات کی روشنی میں احکامات جاری کئے ہیں، جن کے تحت ریگولر یا کنٹریکٹ ری ایمپلائمنٹ یا اپوائنٹمنٹ کی صورت میں تنخواہ یا پنشن میں سے ایک ہی چیز ملے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پنشنر کو پنشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز حاصل کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔