میلبرن کنسرٹ مفت میں کیا، آرگنائزر سب کے پیسے لے کر بھاگ گئے، نیہا ککڑ کا تہلکہ خیز انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو حال ہی میں اپنے میلبورن کنسرٹ میں 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سوشل میڈیا پر انج کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں گلوکارہ کو روتے ہوئے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
اس ویڈیو میں ایک شخص کو چیخ کر کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے، ’واپس جاؤ! اپنے ہوٹل میں آرام کرو‘، جب کہ دوسرے شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا، ’یہ ہندوستان نہیں ہے، تم آسٹریلیا میں ہو۔‘
کنسرٹ میں موجود مداحوں نے مزید کہا کہ ہم تین گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں اب واپس چلی جاؤ۔ جس پر گلوکارہ جذبات پر قابو نہ پاتے ہوئے اسٹیج پر ہی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں۔
نیہا ککڑ نے اب آخر کار میلبرن کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر خاموشی توڑ دی ہے اور مداحوں کو بتایا ہے کہ کہ اصل میں ان کے ساتھ کیا ہوا تھا اور وہ دیر سے کیوں پہنچیں۔ نیہا نے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ کنسرٹ میں کیا ہوا اور اسپانسرز کے ساتھ اپنے بُرے تجربے کے بارے میں بتایا۔
View this post on InstagramA post shared by Neha Kakkar (@nehakakkar)
گلوکارہ نے پوسٹ میں لکھا ’نہوں نے کہا کہ میں 3 گھنٹے تاخیر سے آئی، کیا انہوں نے ایک بار بھی پوچھا کہ میرے ساتھ کیا ہوا؟ اسپانسرز نے میرے یا میرے بینڈ کے ساتھ کیا کیا؟ جب میں نے اسٹیج پر بات کی تو میں نے کسی کو یہ بھی نہیں بتایا کہ کیا ہوا کیونکہ میں نہیں چاہتی تھی کہ کسی کو کوئی نقصان پہنچے، کیونکہ میں کسی کو سزا دینے والی کون ہوتی ہوں؟ لیکن اب جب یہ میرے نام پر آیا ہے تو مجھے بولنا پڑا۔‘
نیہا نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’کیا آپ جانتے ہیں کہ میں نے اپنے میلبرن کے مداحوں کے لیے بالکل مفت پرفارم کیا؟ اسپانسرز میرے پیسے اور دوسروں کے پیسے لے کر بھاگ گئے، میرے بینڈ کو کھانا، ہوٹل یا پانی بھی نہیں دیا گیا۔ میرے شوہر اور ان کے لڑکوں نے جا کر انہیں کھانا فراہم کیا۔ اس سب کے باوجود، ہم پھر بھی اسٹیج پر گئے اور بغیر کسی انتظار کے شو کیا، کیونکہ میرے مداح گھنٹوں سے میرا انتظار کر رہے تھے۔‘
View this post on InstagramA post shared by Pop Culture Opinions (@popinions.
گلوکارہ نے مزید بتایا کہ کنسرٹ کے لیے اس کی ساؤنڈ چیک میں بھی گھنٹوں تاخیر ہوئی، کیونکہ ساؤنڈ والے کو بھی ادائیگی نہیں کی گئی تھی اس لیے اس نے ساؤنڈ لگانے سے انکار کردیا۔ اس کی وجہ سے ساؤنڈ چیک شروع ہونے میں مزید تاخیر ہوئی۔
نیہا نے انکشاف کیا انہیں اور انکی ٹیم کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ کنسرٹ ہو رہا ہے یا نہیں کیونکہ آرگنائزرز نے ان کے مینیجر کی کال اٹھانا بند کر دیں کیونکہ وہ اسپانسرز اور سب سے بھاگ رہے تھے۔
اپنے پیغام کے آخر میں نیہا ککڑ نے ہر اس شخص کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سے نرمی سے بات کی اور اس کی صورتحال کو سمجھا اور ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس دن اس کے کنسرٹ میں شرکت کی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیہا ککڑ کیا ہوا کہ میں
پڑھیں:
علیمہ خان کا انڈوں سے حملہ کرنے والی خواتین کے بارے میں بڑا انکشاف
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا، جن 2 خواتین نے مجھ پر انڈا پھینکا ان کو پولیس نے بچایا۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے کہا کہ دونوں خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے بعد میں دونوں کو چھوڑ دیا گیا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ دو سال سے ہم جیل آتے ہیں کبھی کوئی بدتمیزی کا واقعہ پیش نہیں آیا، دو چار لوگوں کو باقاعدہ طور پر اب ماحول خراب کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیس نے بتایا 4 بندے بدتمیزی کرنے کے لیے آپ کے پیچھے ہیں، کسی کی بھی ماں بیٹی پر اس طرح حملہ ہوگا کوئی برداشت نہیں کرے گا، ہمارا معاشرہ اور دین خواتین سے اس طرح کی بدتمیزی کی اجازت نہیں دیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل بھی ہمارے ساتھ جیل کے باہر اسی خاتون نے بدتمیزی کی کوشش کی جس نے انڈا پھینکا، جیل کے باہر کل ہمارے اوپر کسی نے پتھر بھی مارے، پہلے انڈا پھینکا، پھر بدتمیزی کی، کل پتھر مارے اب چھرا بھی مار سکتے ہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا کام بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچانا ہے وہ ہم پہنچائیں گے، ہم پر حملہ ہوا ہماری ایف آئی آر پولیس درج نہیں کر رہی۔ ہمارے وکلاء جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اے ٹی سی منتقل کرنے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کریں گے۔ قانون اور انصاف تو یہاں ہے نہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں۔