وزیراعظم شہبازشریف کا برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کااظہار
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا ہے۔
(جاری ہے)
جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ ہم شاہ چارلس سوم کی جلد صحتیابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتےہیں۔ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں شاہ چارلس سوم اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں۔\932
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شاہ چارلس سوم
پڑھیں:
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
( اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔
فور اسٹار جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کے لیے اہم قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل پربڑاردعمل آگیا
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جنرل عامر رضا اس سے قبل پاک فوج میں چیف آف جنرل اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے تھے۔