کیا قرآن مجید میں اسباق پر تاریخ ڈالی یا غلطی کے نشان لگائے جا سکتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
قرآن مجید میں لکھنا، غلطی کا نشان لگانا، تاریخ لکھنا جائز ہے یا نہیں؟
قرآن مجید میں بلا ضرورت کچھ لکھنا، یا نشان لگانا مکروہ ہے۔البتہ کسی ضرورت کے تحت جیسے حفظ کرنے والے کے اسباق کی یادداشت، اور غلطیوں کی اصلاح کی غرض سے نشان لگانا یا تاریخ ڈالنے کی گنجائش ہے۔
تاہم نشان لگاتے ہوئے، یا تاریخ ڈالتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اس عمل کی وجہ سے قرآن مجید کے الفاظ میں کوئی بگاڑ پیدا نہ ہو۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی؛ نادرا کا نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان
ویب ڈیسک : شہرِ قائد کے عوام کی سہولت کیلئے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان کر دیا، نادرا کی جانب سے کراچی میں مارچ 2026 تک تین نئے میگا سینٹرز کھولے جائیں گے۔
یہ اعلان اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سندھ عامر علی خان نے کراچی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ عامر علی خان نے بتایا کہ نئے میگا سینٹرز گلشن اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں، نادرا نے ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ نادرا عوام کی سہولت کیلیے اقدامات کر رہا ہے اور اب شہری اپنے موبائل فونز کے ذریعے اس کی زیادہ تر خدمات حاصل کر سکتے ہیں، پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے مختلف سہولیات حاصل کر سکتے ہیں جس سے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوگی۔
ڈائریکٹر جنرل سندھ کے مطابق طلبہ اور نوجوان نادرا کی نئی خدمات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔