شارع فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی ہلاک؛ ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
کراچی:
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے شارع فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
گرفتار ملزم انیق کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں مدعی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سڑکوں پر ریس لگا رہے تھے۔
وکیل صفائی نے کہا کہ اگر ریس لگا رہے تھے تو دوسری گاڑیاں کہاں ہیں؟۔ دوران سماعت وکلا کی آپس میں تلخی پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کی کار کی ٹکر سے 2 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی عمر کیا ہے، جس پر ملزم نے بتایا کہ میری عمر 16 سال ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کی عمر 17 سال ہے۔ ملزم نے بیان دیا کہ گاڑی میں چلا رہا تھا، دوست سعد کی گاڑی تھی۔
عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور ریمارکس دیے کہ ملزم کی عمر کا تعین کیا جائے۔ جو گاڑی کا مالک ہے، اسے بھی پیش کیا جائے۔ اس نے ایک نابالغ کو گاڑی کیوں دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہ ملزم
پڑھیں:
پتوکی: بیوی نے دوست کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کر کے لاش نہر میں پھنکوا دی
—فائل فوٹوپنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کے قریب شہری کی لاش نہر سے ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
شہری کو اس کی بیوی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔
ملزم شہری کے پاس کارخانے میں کام کرتا تھا، ملزم نے مقتول کی لاش موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دی تھی۔
مقتول کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ اس کی بیوی نے 23 اکتوبر کو درج کروایا تھا۔
پولیس نے مقتول کی بیوہ اور ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔