کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث افغانستان سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کر کے 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔
ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے جو 2011ء میں بہار کالونی منتقل ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
---فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں افغان شہری بھی شامل ہے، ملزمان کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پنجاب کے شہر نوشہرہ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موبائل فون، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے ہیں۔