ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا یوم القدس مظاہرہ، امریکی و اسرائیلی پرچم نذرِ آتش
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
لاہور میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں رہنماوں نے مسلم حکمرانوں کو جھنجوڑتے ہوئے کہا کہ یہودیوں کو باتوں سے نہیں اب بندوق سے روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ دہشتگرد اسرائیل کا ساتھ نہ دیتا تو فلسطینیوں کا مزید خون نہ بہتا۔ فلسطینیوں کا خون بہانے میں امریکہ، اسرائیل برابر کے شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیراہتمام لاہور اخبار مارکیٹ کے باہر بھرپور جمعۃ الودع یوم القدس مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ ورلڈ پاسبان مولانا محمد حنیف حقانی دیگر رہنماؤں حافظ افتخار احمد فخر، مفتی عاشق حسین، محمد ریاض چوہدری، محمد شکیل بھٹی، حافظ محمد یعقوب شاہ، قاری رحمت اللہ لاشاری، سید وقارالحسنین نقوی، پیر عامر شاہ زنجانی، چودھری محمد ثقلین، پیر سلیم عباس جعفری، سید انشاء اللہ بخاری اور صاحبزادہ محمد اویس نورانی نے کہاکہ ظلم جتنا بڑھے گا اتنا ہی بڑا طوفان آئیگا۔
رہنماوں نے مسلم حکمرانوں کو جھنجوڑتے ہوئے کہا کہ یہودیوں کو باتوں سے نہیں اب بندوق سے روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ دہشتگرد اسرائیل کا ساتھ نہ دیتا تو فلسطینیوں کا مزید خون نہ بہتا۔ فلسطینیوں کا خون بہانے میں امریکہ، اسرائیل برابر کے شریک ہیں۔ مولانا حنیف حقانی نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی کا جہاد سب مسلمانوں پر فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی کے حوالے سے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنیکے باوجود اسرائیلی دہشتگردی جاری ہے اس کو روکنا عالمی قوتوں کیلئے لمحہ فکریہ بن چکا ہے۔ انہوں نے تمام عالم اسلام سے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی و قادیانی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے ایمانی غیرت کا ثبوت دیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینیوں کا انہوں نے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
اسرائیلی وزیراعظم کی حماس رہنماؤں پر مزید حملے کرنے کی دھمکی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماؤں پر مزید حملوں کی دھمکی دے دی۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دوحا میں حماس قیادت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا حماس قیادت کہیں بھی ہو اسے نشانہ بنانے کا امکان مسترد نہیں کرسکتے۔ یہ بات انہوں نے تل ابیب میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملاقات کے بعد مشترکا پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
نیتن یاہو نے کہا کہ دونوں ممالک کے تحفظ کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر بھرپور قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کو امریکا کا بہترین اتحادی قرار دے دیا اور دہشت گردی کے مقابلے میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور صبح سے اب تک مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔