پاکستانی اداکار کوئی دہشت گرد نہیں، بھارت انھیں ویزا جاری کرے، سلمان خان
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
سلمان خان پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلموں میں سائن کرکے ان کے ساتھ کام کرنے کو بے تاب نظر آتے ہیں۔
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا شاید ہی کوئی ایسا اداکار ہو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش نہ رکھتا ہو اور اب اس فہرست میں بجرنگی بھائی جان کے نام کا بھی اضافہ ہوگیا۔
فلم سکندر کی تشہری مہم کے دوران سلمان خان نے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں دبنگ اسٹار نے کہا کہ آپ لوگ حکومت سے اجازت لے آئیں، میں تو پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔
سلمان خان نے کہا کہ پاکستانی اداکار کوئی دہشت گرد نہیں کہ انھیں بھارتی ویزا نہ دیا جائے۔ وہ بھی ہماری طرح بس ایک فنکار ہیں اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔
دبنگ اسٹار نے حال ہی میں چیمپئنز ٹرافی میچوں کے تناظر میں کہا کہ اگر بھارتی حکومت پاکستانی اداکاروں کو ویزے جاری نہیں کرتے تو پھر میں بھی کرکٹ کھیلوں گا۔
یاد رہے کہ 2016ء سے مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر رکھی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے
پڑھیں:
ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز ملے گی، وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا
ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز ملے گی، وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)دوبارہ ملازمت حاصل کرنے والے پینشنرز کیلئے بری خبر، ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز ملے گی، وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔
وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات کی روشنی میں احکامات جاری کر دیے، ریگولر یا کنٹریکٹ ری ایمپلائمنٹ یا اپوائنٹمنٹ کی صورت میں تنخواہ یا پنشن میں سے ایک ہی چیز ملے گی، پینشنر کو پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز حاصل کرنے کی آپشن دی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراین اے 18ہری پور میں انتخابی دھاندلی کا معاملہ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا این اے 18ہری پور میں انتخابی دھاندلی کا معاملہ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا کینالوں کے معاملے پر وزیر اعظم بے بس ہیں تو اقتدار چھوڑ دیں، پیپلزپارٹی بلوچستان میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر حملہ، 2 شہید آئی ایم ایف کے پاکستانی سول سروس سسٹم پر خدشات، تقرریوں میں سیاسی مداخلت کی نشاندہی اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس ، مائنز اینڈ منرلز بل مسترد کردیا، بل صوبے کی معدنیات و وسائل پر قبضے کے مترادف... قومی اسمبلی کمیٹی برائے داخلہ میں پاکستان سیٹیزن شپ ایکٹ ترمیمی بل منظور،پاکستانیوں کو شہریت نہیں چھوڑنی پڑے گی،ڈی جی پاسپورٹسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم