فیصل بینک کا انڈس ہسپتال کا دورہ، معاشرتی فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک (آئی ایچ ایچ این) کے دورے کے دوران معاشرتی فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر فیصل بینک بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین میاں محمد یونس نے ہسپتال کی نئی عمارت میں فلور کا افتتاح کیا۔
نیا فلور ہسپتال کی صلاحیت میں ایک قابل قدر اضافہ ہے، جو اُسے مربوط نظام اور مریضوں پر مرکوز ماحول کے ذریعے بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔ فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے آئی ایچ ایچ این کے صدر ڈاکٹر عبدالباری خان سے ملاقات کی اور ‘Own a Day’ اقدام کے پہلے کارپوریٹ شراکت دار کے طور پر اپنی حمایت کی توثیق کی، جو اسپتال کے یومیہ امور میں تعاون اور ضرورت مندوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
فیصل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین میاں محمد یونس نے اس موقع پر کہا کہ فیصل بینک میں ہمارا یقین ہے کہ ترقی کا بہترین ذریعہ وہ مثبت تبدیلی ہے جو لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لائے۔ انڈس ہسپتال کے ساتھ ہمارا تعاون صحت کی سہولتوں تک رسائی کو مستحکم بنانے اور ان افراد کی مدد کرنے کی جانب ایک قدم ہے جنہیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہم ایک ایسے ادارے کے ساتھ کھڑے ہیں جو بے شمار لوگوں کے لیے امید اور شفا کا ذریعہ ہے۔
فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے کہا کہ صحت کی سہولتیں ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ ہماری معاونت ہمیں ان ہزاروں افراد کی زندگیوں میں مثبت کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے جو ان خدمات پر انحصار کرتے ہیں۔ ہمدردی اور خدمت کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے فیصل بینک ایسے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے جو دیرپا اثرات مرتب کرتے ہیں۔
انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے صدر ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ فیصل بینک کا عزم کسی ایک نیکی کے عمل تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک مسلسل تعاون ہے جو صحت کے شعبے میں سخاوت اور ہمدردی کی ایک پائیدار میراث قائم کرے گی، جو آنے والی نسلوں کو بھی فائدہ پہنچائے گی۔
ایسے اقدامات فیصل بینک کی بینکنگ خدمات کے ساتھ سماجی اثرات مرتب کرنے کے عزم کو تقویت د ے رہاہے جو پاکستان میں جامع اور مستحکم صحت کے نظام کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: انڈس ہسپتال فیصل بینک کے عزم کے صدر
پڑھیں:
پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھولنا مزید آسان، جامع فریم ورک متعارف
بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگی قبول کرنے والے کم از کم ایک طریقے سے ضرور لیس کیا جائے اور نئے تاجروں کو اکاؤنٹ کھولنے میں معاونت دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عام صارفین اور تاجروں کیلئے اکاؤنٹ کھولنے کا عمل مزید آسان بنانے کیلئے جامع فریم ورک متعارف کرا دیا اور بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تاجروں کو ادائیگیوں کے ڈیجیٹل طریقے فراہم کریں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے فریم ورک کا مقصد اکاؤنٹ کھولنے کا عمل آسان اور معیاری بنانا کے ساتھ ساتھ دستاویزات کے تقاضوں کو معقول بنانا ہے اور اس سے عام صارفین کو نئے بینک اکاؤنٹ کھولنے میں دو دن سے زیادہ کا وقت نہیں لیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ صارفین کے پاس اپنی درخواستوں کو ٹریک کرنے کی سہولت بھی ہونی چاہیے، جس سے یہ عمل شفاف اور صارف دوست بن جائے گا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ کسٹمر آن بورڈنگ کا عمل مزید آسان، محفوظ اور مؤثر بنا دیا گیا ہے، اب صارفین تمام اقسام کے اکاؤنٹس آن لائن کھول سکیں گے۔
اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگی قبول کرنے والے کم از کم ایک طریقے سے ضرور لیس کیا جائے اور نئے تاجروں کو اکاؤنٹ کھولنے میں معاونت دی جائے۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ یہ اقدامات مالی شمولیت بڑھانے اور صارفین کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہیں اور یہ اقدامات بینکنگ سٹم سے باہر افراد اور تاجروں کو نظام میں شامل کرنے اور نقد ادائیگیاں ڈیجیٹلائز کرنے کا ماحول بہتر بنائیں گے۔