کراچی: پولیس پولیس کیمپ پر دستی بم حملہ, 3 اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
قائد آباد چوک کے قریب پولیس کیمپ پر دستی بم حملہ کیا گیا، حملے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے، وزیر داخلہ سندھ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔کراچی میں گزشتہ رات دہشتگردوں کا پولیس پروار۔ قائدآباد چوک کے قریب پولیس کیمپ پردستی بم سے حملہ کردیا۔ جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پل کے اوپر سے دستی بم پولیس چوکی پر پھینکا گیا۔ فوٹیج میں دھماکا ہوتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب کے مطابق زخمی اہلکاروں میں وسیم، فیاض اور یارو شامل ہیں۔یارو نامی اہلکارایس ایس یومیں تعینات ہے۔ وہ کیمپ کے پاس سے گزر رہا تھا کہ حملے کی زد میں آگیا۔ ایس ایس پی کے مطابق پولیس اہلکار فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے۔ قائد آباد پل کے اوپر سے ملزمان ریر پھینک کر فرار ہوئے۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعہ کا نوٹس لے کر ایس ایس پی ملیر سے تفصیلات طلب کرلیں۔ جامع تفتیش اور تحقیقات کرکے ملزموں تک رسائی اور گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایس ایس
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔