پاکستانی نژاد محمد عباس کا پاکستان کے خلاف ڈیبیو میچ میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے 21 سالہ پاکستانی نژاد محمد عباس ہراج کی نیوزی لینڈ کی جانب سے ون ڈے میچ میں آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف 26 بائولز میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے دو سو کے سٹرائیک ریٹ سے 52 رنز کی دھواں دھار اننگز کا آ غاز کرکے پہلی نصف سنچری کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا ۔محمد عباس کو نیوزی لینڈ کی جانب سے پانچویں وکٹ کے نقصان پر اپنی بیٹنگ کر نے کا موقع ملا۔ جس کا محمد عباس نے بھرپور فائدہ اٹھایا پھر انہوں نے 28.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی، پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ
ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے کی جانب سے نئے طریقہ کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت 11 ٹرینوں کی بولی کی بجائے اوپن نیلامی کی جائے گی۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کےعمل میں شفافیت لانے کے لئے ٹرینوں کو بڈز کی بجائے اوپن نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس فیصلے کے تحت 11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی کے لئے محکمہ ریلوے کی جانب سے اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نیلام کی جانے والی ٹرینوں میں فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین بھی شامل ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
واضح رہے کہ ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی۔