پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی، سپارکو نے نئی پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
پاکستانی اسپیس ایجنسی سپارکو نے کہا ہے کہ کل پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے روشن امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل میں بھی عید کی تیاریاں، عمران خان کو کیا کیا سامان پہنچا دیا گیا؟
سپارکو کے ترجمان نے کہاکہ شوال کا چاند آج پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجکر 58 منٹ پر تشکیل پا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کل جب غروب آفتاب ہوگا تو اس وقت چاند کی عمر قریباً 27 گھنٹے ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی پیشگوئی کی گئی ہے کہ کل شوال کا چاند نظر آ جائےگا اور عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی روز ہونے کے قوی امکانات
تاہم واضح رہے کہ چاند کی رویت سے متعلق حتمی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائےگا، جس کا اجلاس کل ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان چاند رویت ہلال کمیٹی سپارکو عیدالفطر مولانا عبدالخبیر آزاد نئی پیشگوئی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان چاند رویت ہلال کمیٹی سپارکو عیدالفطر مولانا عبدالخبیر آزاد نئی پیشگوئی وی نیوز
پڑھیں:
شیفالی جریوالا کی ’اچانک موت‘ کی پیشگوئی سچ ثابت؟ پارس چھابڑا کا پرانا کلپ وائرل
بالی وڈ اداکارہ شیفالی جریوالا کے اچانک انتقال کے بعد ایک پرانا پوڈکاسٹ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں میزبان پارس چھابڑا نے ان کے حالاتِ زندگی اور نجومی پہلوؤں کی بنیاد پر ان کی ’اچانک موت‘ کی تشویش ظاہر کی تھی۔
یہ ویڈیو اگست 2024 کے ایک پوڈکاسٹ “Abra Ka Dabra Show” کا حصہ ہے، جس میں پارس نے شیفالی کی جنم کُنڈلی (kundli) پر نظر ڈالتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ان کے 8ویں گھر میں چاند، مرکری اور کیتو کا خاص امتزاج ہے۔
نجومی تجزیوں کے مطابق 8واں گھر اچانک نقصان، پوشیدہ راز اور موت کے معاملات سے مربوط ہوتا ہے۔ پارس نے شیفالی کے چاند کیٹو امتزاج کو بہت بری علامت قرار دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ اس سے اضطراب اور اعصابی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: شیفالی کی موت کے بعد شوہر بالآخر بول پڑے، پہلی پوسٹ میں جذباتی ہوگئے
ویڈیو میں شیفالی نے خود بتایا کہ بچپن میں انہیں مرگی کا مرض تھا، لیکن طویل عرصے سے ان پر اس کے حملے نہیں ہوئے۔ وہ بتاتی ہیں کہ میں 20 سال سے مرگی سے پاک ہوں، اور یہ میں نے اپنی مستقل علاجی طرزِ زندگی، مراقبے اور یوگا کی بدولت پایا ہے۔
شیفالی جریوالا گزشتہ ماہ 27 جون 2025 کو دنیا چھوڑ گئیں۔ ان کی عمر 42 سال تھی۔ ان کی موت نے بالی وڈ اور مداحوں میں ایک سنسنی اور افسوس کی لہر دوڑا دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ اس پرانے کلپ کو ’پیشگوئی‘ کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔
کلپ سوشل میڈیا پر دھڑلے سے گردش کر رہا ہے، جسے بہت سے صارفین حیرت انگیز اور دل دہلا دینے والی پیشگوئی قرار دے رہے ہیں۔ کچھ لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ پارس نے علم نجوم بنیاد پر موت کے امکان کو پیشگی زیرِ بحث لایا تھا۔
مزید پڑھیں: شیفالی جریوالا کی موت کے بعد ملیکہ شراوت نے خواتین کو کیا نصیحت کی؟
ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی مداحوں نے تبصرے کیے کہ یہ واقعہ حیران کن اور رازوں بھرا ہے۔ انہیں امید تھی کہ شیفالی زندگی بھر صحت مند رہی تھیں، مگر یہ پرانا واقعہ اب ایک تشویشناک عکاسی بن گیا ہے۔
شیفالی کو مشہور گانے’کانٹا لگا‘ اور رئیلٹی شو “Bigg Boss 13” کی وجہ سے جانا جاتا تھا۔ ممبئی پولیس نے ان کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کروایا ہے، اور موت کے سبب کی تصدیق کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’اچانک موت‘ پارس چھابڑا پوڈکاسٹ کلپ پیشگوئی چاند، مرکری سوشل میڈیا شیفالی جریوالا علم نجوم