عیدالفطر کے موقع پر پاکستان کے سنیما گھروں میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی نئی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں، میٹھی عید کے موقع پر 5 پاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ آئیے جانتے ہیں کہ عیدالفطر کے موقع پر پاکستان میں ریلیز ہونے والی فلمیں کون سی ہیں۔

1:لوو گرو

سپر اسٹار‘ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی رومانٹک فلم ’لو گُرو‘ اس عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی، ہدایتکار ندیم بیگ کی فلم ’لو گُرو‘ (Love Guru) کے ذریعے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک دہائی بعد بڑے پردے پر رومانس کرتے دکھائی دیں گے، اس سے قبل دونوں 2015 کی رومانوی فلم ’بن روئے‘ میں رومانس کرچکے ہیں اور اب شائقین 10 سال بعد انہیں دوبارہ رومانس کرتے دیکھیں گے۔

مزید پڑھیں: مولانا طارق جمیل اداکارہ وینا ملک کو کیوں ڈھونڈتے پھر رہے تھے؟

’لو گُرو‘ (Love Guru) کی شوٹنگ پاکستان سمیت برطانیہ میں بھی کی گئی ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں دیگر بھی نامور اداکار شامل ہیں۔ معروف اداکار، ہدایتکار اور اسکرین رائٹر واسع چوہدری نے فلم ‘لو گرو’ کی کہانی لکھی ہے لوو گرو کو سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کے بینر تلے عید الفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔

2:قلفی

معروف اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز کی فلم ’قلفی‘ عید پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم ایکشن، کامیڈی، ڈرامہ اور سسپنس سے بھرپور ہے۔ فلم میں شہروز سبزواری، شامل خان، جاوید شیخ، معمر رانا، عدنان شاہ ٹیپو، سعیدہ امتیاز، مریم انصاری، لیلیٰ دستان، بابر علی، ولی حمید علی خان، مشہود قادری، ازمی، محمود اسلم اور فیصل نقوی جیسے سپر اسٹارز شامل ہیں۔

فلم کے پروڈیوسر مشہود قادری کا کہناہے کہ فلم قلفی صرف ایک فلم نہیں یہ ایک تجربہ ہے اور ہم شائقین کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے پراسراریت، رومانس، ایکشن اور مزاح سب ایک چھت تلے اکھٹا کر کے دکھانا چاہتے ہیں۔

3: کبیر

فلم’ کبیر ‘ کی کاسٹ میں اداکار میثم علی، سکینہ خان، انعم تنویر، عدنان شاہ ٹیپو، جہانگیر جانی اور سخاوت ناز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ لالی ووڈ کی اس فلم کو نیہا لاج نے ڈائریکٹ کیا ہے اور فلم کے پرڈیوسر میثم علی ہیں، اس فلم کو عید الفطر پر سینماؤں میں ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وینا ملک کا اپنے بچوں کی پیدائش سے متعلق اہم انکشاف

4:لمبی جدائی

معروف ڈائریکٹر جاوید رضا اور پروڈیوسر ملک مشتاق کی نئی پاکستانی فلم “لمبی جدائی” عید الفطر میں ریلیز کی جائے گی، اس فلم کے ہیرو طیب خان، اور ہیروئن فضا مرزا ہیں، فلم کے پروڈیوسر ملک مشتاق کا کہنا ہے کہ یہ فلم نفع کمانے کے لیے نہیں بلکہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے بنائی گئی ہے، وہ چاہتے ہیں پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ سے پروان چڑھے، فلم “لمبی جدائی”کے نمایاں فنکاروں میں بابر علی، نواز خان، فضا مرزا، طیب خان، اظہر رنگیلا، طلعت شاہ اور حریم فاطمہ نمایاں ہیں۔

5:مارشل آرٹسٹ

فرحان خان، شاز خان اور صنم سعید کی کھیلوں کے فروغ کو اجاگر کرتی فلم ’’مارشل آرٹسٹ‘‘ بھی سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلم میں منفرد پیغام بھی دیا گیا ہے۔ میٹھی عید پر پاکستانی فلموں کے علاوہ شائقین دو ہالی ووڈ فلمیں بھی سلور اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی سنیما سنیما فلمیں ماہرہ خان ہمایوں سعید.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی سنیما فلمیں ماہرہ خان ہمایوں سعید پر پاکستان میں ریلیز ریلیز کی کے لیے فلم کے

پڑھیں:

امریکا: ٹیکساس کے گورنر نے مسلمانوں کو گھروں اور مساجد کی تعمیر سے روک دیا

امریکی میڈیا کے مطابق عام حالات میں ٹیکساس کے شہر جوزفین کے باہر 400 ایکڑ زمین پر رہائشی منصوبہ کوئی غیر معمولی بات نہ ہوتی لیکن حالیہ مہینوں میں گورنر گریگ ایبٹ نے اس مجوزہ منصوبے کو روکنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ گورنر کی جانب سے گھروں کی تعمیر کو روکنے کی وجہ ایک ہزار گھروں پر مشتمل اس منصوبے کو ایک مسجد کے گرد بنایا جانا ہے۔

ٹیکساس کے شہر پلانو میں ایسٹ پلانو اسلامک سینٹر (EPIC) نے 400 ایکڑ پر مشتمل ایک منصوبہ پیش کیا، جس میں مسجد، مکانات، اسکول اور دیگر سہولیات شامل تھیں۔ ریاستی گورنر گریگ ایبٹ اور اٹارنی جنرل کین پیکسن نے اس منصوبے کو روکنے کی کوشش کی، جس پر EPIC نے اسے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے دفاع کے لیے اسلامی سینٹر کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ کوئی جرم نہیں، گورنر کا ردِ عمل دیکھ کر لگتا ہے جیسے یہ نائن الیون ہو۔

مزید پڑھیں: نائیجر: شدت پسندوں کا مسجد پر حملہ، بازار و گھر نذر آتش، درجنوں افراد ہلاک

حالیہ برسوں میں امریکا میں مسلمانوں کو مساجد اور اسلامی مراکز کی تعمیر میں مختلف رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن میں بعض اوقات مقامی حکام کی جانب سے امتیازی سلوک بھی شامل رہا ہے۔ یہ رکاوٹیں اکثر زوننگ قوانین، تکنیکی مسائل یا مقامی آبادی کی مخالفت کی آڑ میں سامنے آئیں، لیکن متعدد معاملات میں عدالتوں نے ان اقدامات کو مذہبی آزادی کے خلاف قرار دیا ہے۔

 

مساجد کی تعمیر میں رکاوٹیں، چند نمایاں واقعات

1: نیوجرسی: برنارڈز ٹاؤن شپ

برنارڈز ٹاؤن شپ نے 2015 میں اسلامی سوسائٹی آف باسکنگ رج کو مسجد کی تعمیر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، جس کے بعد تنظیم اور امریکی محکمہ انصاف نے ٹاؤن شپ پر مذہبی امتیاز کا مقدمہ دائر کیا۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ ٹاؤن شپ نے دیگر مذاہب کے عبادت گاہوں کے مقابلے میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا۔ نتیجتاً، ٹاؤن شپ نے 3.25 ملین ڈالر ہرجانے کی ادائیگی پر اتفاق کیا اور مسجد کی تعمیر کی اجازت دی گئی۔

2: ورجینیا: کلپیپر کاؤنٹی

کلپیپر کاؤنٹی نے 2016 میں اسلامی سینٹر آف کلپیپر کو مسجد کی تعمیر کے لیے ضروری سیوریج پرمٹ دینے سے انکار کر دیا، حالانکہ اس سے قبل 20 برس میں 25 میں سے 24 ایسے پرمٹس منظور کیے جا چکے تھے۔ امریکی محکمہ انصاف نے اس فیصلے کو مذہبی امتیاز قرار دیتے ہوئے مقدمہ دائر کیا۔ عدالت نے کاؤنٹی کے فیصلے کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں مستحقین کے لیے جامع مسجد کا فری راشن اسٹور

3:مشی گن: اسٹرلنگ ہائٹس

اسٹرلنگ ہائٹس میں 2015 میں ایک مسجد کی تعمیر کی درخواست کو مقامی پلاننگ کمیشن نے مسترد کر دیا۔ سرکاری طور پر ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کو وجہ بتایا گیا، لیکن عوامی اجلاسوں میں مسلمانوں کے خلاف تعصب آمیز بیانات سامنے آئے۔ امریکی محکمہ انصاف نے اس فیصلے کو مذہبی امتیاز قرار دیتے ہوئے مقدمہ دائر کیا۔

4: مسسیپی: ہورن لیک

2021 میں ہورن لیک شہر نے ابراہیم ہاؤس آف گاڈ مسجد کی تعمیر کی اجازت دینے سے انکار کیا، حالانکہ زمین عبادت گاہوں کے لیے مختص تھی اور درخواست تمام تقاضے پورے کرتی تھی۔ ایک مقامی عہدیدار نے کہا، اگر آپ انہیں تعمیر کی اجازت دیں گے، تو اور لوگ آئیں گے۔ امریکی سول لبرٹیز یونین (ACLU) نے اس فیصلے کو مذہبی امتیاز قرار دیتے ہوئے مقدمہ دائر کیا۔

5: ٹیکساس: پلانو میں EPIC سٹی منصوبہ

ٹیکساس کے شہر پلانو میں ایسٹ پلانو اسلامک سینٹر (EPIC) نے 400 ایکڑ پر مشتمل ایک منصوبہ پیش کیا، جس میں مسجد، مکانات، اسکول اور دیگر سہولیات شامل تھیں۔ ریاستی گورنر گریگ ایبٹ اور اٹارنی جنرل کین پیکسن نے اس منصوبے کو روکنے کی کوشش کی، جس پر EPIC نے اسے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا۔

مزید پڑھیں: چترال کے ریاستی دور کی شاہی مسجد جس کے 100 سال مکمل ہوگئے ہیں

قانونی چارہ جوئی اور مذہبی آزادی کا تحفظ

ان واقعات کے بعد، عدالتوں نے اکثر انکار کے فیصلوں کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا۔ امریکی محکمہ انصاف نے بھی کئی معاملات میں مداخلت کی اور مقامی حکام کے خلاف مقدمات دائر کیے۔ ان فیصلوں نے یہ واضح کیا کہ مذہبی آزادی امریکی آئین کا بنیادی حق ہے، اور کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کو عبادت گاہیں تعمیر کرنے سے روکنا غیر قانونی ہے۔

اگرچہ امریکا میں مذہبی آزادی کا آئینی تحفظ موجود ہے لیکن مسلمانوں کو مساجد اور اسلامی مراکز کی تعمیر میں مختلف رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم، عدالتوں اور وفاقی اداروں کی مداخلت سے ان رکاوٹوں کو دور کیا گیا ہے اور مسلمانوں کو ان کے مذہبی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکی میڈیا ٹیکساس ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی مسجد مسلمان نیوجرسی

متعلقہ مضامین

  • فواد خان کی فلم ’’عبیرگُلال‘‘ کے گانے یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیے گئے
  • اپنا گھر
  • فواد خان کی فلم ابیر گلال کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
  • فلم بائیکاٹ کا خطرہ، پہلگام حملے پر فواد خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا
  • پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ فلم ابیر گلال کی ریلیز خطرے،بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی۔
  • ’فواد خان کی فلم ریلیز نہیں ہونی چاہیے‘، پہلگام حملے کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکار کے خلاف احتجاج
  • ایک ہی اداکار کیساتھ ماں، بہن، بیوی اور محبوبہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ
  • امریکا: ٹیکساس کے گورنر نے مسلمانوں کو گھروں اور مساجد کی تعمیر سے روک دیا
  • امریکا، مسلمانوں کو گھروں اور مسجد کی تعمیر سے روک دیا گیا
  • ہری پور، جنگلی چیتے کا گھروں پر حملہ، متعدد بکریاں ہلاک