مریم نواز کا چاند رات اور عید الفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز---فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چاند رات اور عید الفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا۔
مریم نواز نے بازاروں میں ویمن پولیس اسکواڈ کا گشت بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کے 65 تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات ہوگی، بازاروں میں نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں اور نائٹ وژن دوربین کا استعمال کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق لاہور میں چاند رات میں سڑکوں پر ون ویلنگ روکنے لے لیے 55 مقامات پر ناکہ بندی کی جائے گی، شہر بھر میں اے ٹی ایم اور بینکوں کے اطراف میں 225 مقامات پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز
پڑھیں:
بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے اپنی اور صوبائی مشیر خزانہ کی بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی سے بجٹ پر رہنمائی حاصل کرنا ضروری‘ اس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ علیمہ خان کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں مزید دیوار سے لگانے کی کوشش اور ملاقات کا حق نہ دیا گیا تو 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں حکومت عمران خان کی ہے، اسے ان کے سوا کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس نہ موثر داخلہ پالیسی ہے اور نہ ہی خارجہ پالیسی۔ آنے والا وفاقی بجٹ عوام پر ایک معاشی ایٹم بم ہوگا۔