نواب شاہ: صدر کی پارٹی ورکرز اور رہنماؤں سے ملاقات، سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ورکرز اور پارٹی قیادت سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور صوبے کی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ممبر سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔
ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں صوبے میں عوامی فلاحی منصوبوں اور درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔
بیان کے مطابق صدر مملکت نے حکومت کو عوام کو درپیش مسائل اور ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایوان صدر میں ملاقات کی جہاں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، خطے میں امن، سلامتی اور خوش حالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ چین پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
اس موقع پر، چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ پر صدر شی جن پنگ کی جانب سےان کے لیے نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔