ڈنمارک کے عوام کا  امریکی سفارت خانے کے سامنے  ’’اوے امریکہ ‘‘ کے سلوگن کے ساتھ احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز


کو پن ہیگن :ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں سیکڑوں افراد نے امریکی حکومت کی ڈنمارک کے خودمختار علاقے گرین لینڈ   پر قبضے کی خواہش اور امریکی نائب صدر وینس کے 28 تاریخ کو گرین لینڈ کے دورے کے  خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اسی دن  دوپہر کو، سینکڑوں مظاہرین بینرز لے کر ڈنمارک میں امریکی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے جن پر ’’ لینڈ سے دور رہو”، “ہم گرین لینڈ کے عوام کی حمایت کرتے ہیں”،

“امریکہ واپس جاؤ” جیسے نعرے درج تھے  ۔ ڈنمارک کے دوسرے بڑے شہر آرہس میں بھی اسی دن سینکڑوں افراد نے شہر کے مرکزی پیدل چلنے والے علاقے میں اکٹھے ہو کر گرین لینڈ کی حمایت اور امریکہ کے خلاف اپنے  غم و غصے کا اظہار کیا ۔امریکی نائب صدر وینس نے 28 تاریخ کو ایک وفد کی رہنمائی کرتے ہوئے گرین لینڈ کے شمال میں واقع امریکی خلائی اڈے پٹو فک کا دورہ کیا۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین لینڈ امریکہ کے لیے انتہائی اہم ہے،

امریکہ کو آرکٹک میں قیادت کا کردار یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈنمارک نے گرین لینڈ کی سلامتی اور دفاع جیسے شعبوں میں “ناکافی سرمایہ کاری” کی ہے اور اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ امید ہے کہ گرین لینڈ امریکہ کے ساتھ تعاون کا انتخاب کرے گا، گرین لینڈ “ڈنمارک کے حفاظتی چھترے کے بجائے امریکہ کے حفاظتی چھترے کے تحت زیادہ بہتر ہوگا”۔ امریکی نائب صدر کے ان الفاظ کے جواب میں  ، ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے کہا کہ یہ  بیانات “ناانصافی پر مبنی” ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈنمارک کے امریکہ کے

پڑھیں:

مقبوضہ جموں و کشمیر میں 26سیاحوں کی ہلاکت، دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد:

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے نتیجے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت پر دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حملے کے نتیجے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘

ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے بیسرن میڈوس میں تفریح کے لیے آئے سیاحوں کو نشانہ بنایا ہے۔

حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوت پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔ حملہ ہوا تو فوراً سوشل میڈیا پر ’’پاکستان کا ہاتھ‘‘ کا بیانیہ چلایا گیا اور بھارتی چینلز نے حملے کو ’’پاکستانی دہشت گردی‘‘ کہہ کر بیچا۔

مودی میڈیا کا فارمولا ہے کہ کوئی بھی واقعہ ہو تو ثبوت کے بغیر فوراً پاکستان پر الزام لگا دو، انتہا پسند بھارتی حکومت کی بنیاد عوام کو جنگ کے لیے اکسانے جیسے بیانیہ پر کھڑی ہے۔

بھارتی میڈیا خود ساختہ دہشت گردی کی خبر پر شور مچا دیتا ہے جبکہ ’’نیکسلائٹ حملوں‘‘ پر چپ سادھ لیتے ہیں کیونکہ حقیقت ان کے جھوٹ کو بے نقاب کرتی ہے۔

مودی میڈیا کا نیا نظریہ یہ ہے کہ بھارت میں ہونے والی ’’ہر دہشت گردی‘‘ پاکستان کرتا ہے، یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا بھارتی عوام کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا جھوٹ بیچتا ہے تاکہ عوام حقیقی مسائل سے دور رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر خزانہ کی فلپ مورس انٹرنیشنل کے نائب صدر سے ملاقات
  •  پاکستانی عوام سمیت امت مسلمہ امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرے، جے یو آئی(ف) 
  • پانی پاکستانی عوام کی لائف لائن ہے، بھارت کو ماضی سے بھی تگڑا جواب ملے گا، اسحاق ڈار
  • امریکہ نئے دلدل میں
  • بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سول سوسائٹی کا احتجاج، مظاہرین کی شدید نعرے بازی
  • امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا
  • کورنگی میں خاتون کا قتل؛ مقتولہ کو پارک کون لیکر آیا؟ ویڈیو سامنے آگئی
  • امریکہ کے ساتھ معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ
  • امریکا کا ایشیائی ممالک کی سولر مصنوعات پر 3521 فیصد ٹیکس کا اعلان
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں 26سیاحوں کی ہلاکت، دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا