کراچی: سہراب گوٹھ میں فائرنگ، قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ فتح محمد گبول گوٹھ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ فتح محمد گبول گوٹھ میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قانون نافذ کرنے والے ادارے(رینجرز) کے اہلکار کو قتل کردیا۔
ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ ظہیر الدین ولد نصیر الدین کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کا تعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے سے بتایا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول ظہیر الدین گھر چھٹیوں پر آیا ہوا تھا، عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے وقت سادہ کپڑوں میں رہائشی علاقے کی گلی میں موجود تھا، اس ہی دوران موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے تین گولیاں ماریں جس سے ظہیر الدین کی موت واقع ہوئی۔
پولیس نے چھیپا ایمبولنس کے زریعے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے محرکات ابھی تک غیر واضح ہیں اور مختلف باتیں سامنے آ رہی ہیں، جس کی وجہ سے حتمی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔
جائے وقوعہ سے کسی قسم کے چھینا جھپٹی کے شواہد نہیں ملے ہیں، تاہم، اہل محلہ ذاتی عناد کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں، جس کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، 3 اہلکار زخمی
لکی مروت(نیوز ڈیسک) لکی مروت میں پولیس موبائل وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا درہ پیزو کے علاقے میں ہوا ، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
واضح رہے دو دن پہلے دہشتگردوں نے پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم کا حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اہلکار کے گھر کا ایک حصہ زمین بوس ہوا تھا۔
اس سے قبل لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا تھا۔
اوپیک پلس ممالک کا پیداوار بڑھانے کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد کمی