وزیراعظم شہباز شریف کا صدر آذربائیجان سے ٹیلیفونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آذربائیجان الہام علیوف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر الہام علیوف کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات کا اپریل کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد کا دورہ طے پاگیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ صدر الہام علیوف کا اپریل میں پاکستان کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوگا اور اسٹریٹجک شراکت داری کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔
صدر الہام دورے میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم کی تشکیل کردہ ’کارکردگی کمیٹی‘ کیا کارنامہ انجام دے گی؟
وزیراعظم شہباز شریف نےحکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی کارکردگی میں بہتری کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومتی ارکان مائنز اینڈ منرلز بل پر رو رہے ہیں تو کابینہ میں کیسے منظور ہوگیا؟ اپوزیشن لیڈر کے پی
کمیٹی میں وزیر توانائی، وزیرموسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر و دیگر شامل ہوں گے جب کہ وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔نوتشکیل شدہ کمیٹی ایف بی آر کے موجودہ فریم ورک اور نتائج کا تجزیہ کرے گی۔
اس کے علاوہ وفاقی اداروں کے لیے معیاری جانچ اور فیڈ بیک نظام تیار کیا جائے گا جب کہ کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شہباز شریف کارکردگی کمیٹی وزیراعظم وفاقی کابینہ