پاکستان کی پہلی واکنگ سٹریٹ صدر بنک روڈ پر عید شاپنگ پر شہریوں کا ہجوم امڈ آیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) پاکستان کی پہلی واکنگ سٹریٹ صدر بنک روڈ پر عید شاپنگ پر شہریوں کا ہجوم امڈ آیا۔ چاند رات پر صدر بنک روڈ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ رات میں دن کا سماں، چاند رات پر بنک روڈ پر خریداروں کا انتہا کا رش، خوبصورت بینچ، فوڈ کیبن، جگمگاتی لائٹنگ اور پھولوں کی مہک سے شہری خوب محظوظ ہوئے۔
واکنگ سٹریٹ میں جیولری، چوڑیوں، مہندی کے سٹالز لگائے گئے۔ ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس بورڈ کی ہدایت پر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا پیڈسٹرین سٹریٹ پر عید شاپنگ کے لیے آنے والے خریداروں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے۔ سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کی ہدایت پر واکنگ سٹریٹ میں شاپنگ کے لیے آنے والے خریداروں کو وسیع پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جہاں شہریوں نے گاڑیاں پارک کرنے کے بعد پُرسکون ماحول میں شاپنگ کی۔(جاری ہے)
راولپنڈی اور اس کے گرد ونواح سے بڑی تعداد میں خواتین، فیملیز، نوجوانوں اور مرد حضرات نے بڑے بڑے شاپنگ مال کا رخ کیا۔ شہریوں نے واکنگ سٹریٹ میں پیدل گھوم پھر کر خوشگوار ماحول میں شاپنگ کرنے کو ترجیح دی۔ بنک روڈ پر آنے والے خریداروں کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ کے تاریخی پراجیکٹ کو خواب سراہا گیا۔ عید شاپنگ کی مناسبت سے صفائی، سیکیورٹی، انجینئر برانچ، گارڈن برانچ کے عملے کو واکنگ سٹریٹ پر تعینات کیا گیا۔ صدر بنک روڈ پر لگائے گئے خوبصورت پودے، پھولوں اور عید شاپنگ کے لیے لگائے سٹالز نے واکنگ سٹریٹ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے واکنگ سٹریٹ صدر بنک روڈ بنک روڈ پر عید شاپنگ کے لیے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا.(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا ذرائع نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہونگے جب کہ عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا.