عیدالفطر شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عیدالفطر خوشی، شکر گزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتی ہے۔
قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد کے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ رمضان کی تربیت کو زندگی میں جاری رکھنے کی ضرورت ہے، عیدالفطر کا دن اخوت، ہمدردی، شکر گزاری اور خوشی کا درس دیتا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک بات چیت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہیں، ہمیں متحد ہونا ہوگا، ہمیں انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ معاشی استحکام اور قومی یکجہتی ہم سب کی ذمہ داری ہے، حکومت اقتصادی بحالی اور امن و امان کےلیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف اور صدر آذربائیجان الہام علیوف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ جعفر ایکسپریس سانحے کے شہداء کے درجات کی بلندی کےلیے دعاگو ہیں، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، عید کی خوشیوں میں مستحقین کو شریک کریں، فلاحی معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اللّٰہ ہمیں عید کے حقیقی پیغام کو سمجھنے کی توفیق دے، پاکستان ہمیشہ مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شریف نے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر آج انقرہ روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ترکیہ روانہ ہوا جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی اور علاقائی و عالمی امور پر بات چیت متوقع ہے۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس