چینی ریسکیو ٹیمز کی میانمار میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
یانگون () میانمار میں چین کے سفارت خانے کے مطابق چین کی ریسکیو ٹیمز نے میانمار پہنچ کر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی حکومت کی طرف سے بھیجی گئی 82 رکنی ریسکیو ٹیم، جس میں ملک کے ممتاز زلزلہ ریسکیو ماہرین اور طبی عملہ شامل ہیں، 20 ٹن سے زائد مواصلاتی، سرچ اینڈ ریسکیو ، طبی سامان اور ہنگامی خوراک جیسی اشیاء کے ساتھ بیجنگ سے یانگون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔ اس کے علاوہ چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو سے چائنا ریڈ کراس انٹرنیشنل ریسکیو ٹیم بھی میانمار پہنچ چکی ہے۔ چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے میانمار کو 51 رکنی ریسکیو ٹیم بھیجی، تاکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو کے کام میں مدد کی جا سکے۔ ریسکیو ٹیم میانمار کے یانگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی ۔ ہانگ کانگ کی خصوصی انتظامی حکومت کے سیکورٹی بیورو کے مطابق، یہ ریسکیو ٹیم خصوصی انتظامی حکومت کے سیکورٹی بیورو، فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ، امیگریشن ڈیپارٹمنٹ اور ہانگ کانگ ہاسپٹل اتھارٹی کے عملے پر مشتمل ہے ۔ میانمار کے رہنما من آنگ ہلینگ نے میانمار کے دارالحکومت نیپیداؤ میں واقع اوتارا تھیری ہسپتال کے ریسکیو سائٹ پرچین کے صوبہ یون نان سے آنے والی ریسکیو میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ 37 اراکین پر مشتمل اس ٹیم نے تقریباً 40 گھنٹوں تک پھنسے ایک شخص کو زندہ بچا یا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ہانگ کانگ میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیتی تقریبات کا انعقاد
ہانگ کانگ میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیتی تقریبات کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز
بیجنگ : ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے تائی پو ڈسٹرکٹ کے ہونگ فو کورٹ میں لگنے والی آگ کے متاثرین کے لیے تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا۔ہفتہ کے روز ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب میں پرچم سرنگوں کیا گیا۔
اس کے ساتھ ، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں مرکزی حکومت کے رابطہ دفتر نے بھی ایک تعزیتی تقریب میں اپنا پرچم سرنگوں کیا۔ 29 نومبر سے 1 دسمبر تک، ہانگ کانگ کی تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہیں گے۔ہانگ کانگ کے تائی پو ڈسٹرکٹ کے ہونگ فو کورٹ میں پانچویں درجے کی آگ بھڑک اٹھی ، اور اس وقت تک 128 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمستند دستاویزات رکھنے والے کسی مسافر کو بیرونِ ملک سفر سے نہیں روکا جائے گا، وزیر داخلہ اگلی خبرچینی افواج کی ہوانگ یئن جزیرے کے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود میں جنگی تیاریوں کے تحت نگرانی چینی افواج کی ہوانگ یئن جزیرے کے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود میں جنگی تیاریوں کے تحت نگرانی وائٹ ہاؤس فائرنگ کے افغان ملزم کو سیاسی پناہ کس نے دی؟ اہم انکشاف افغان پاسپورٹس پر امریکی ویزے اور اسائلم کی درخواستوں پر کام بند اسرائیل کا حماس کی سرنگوں میں اب تک 30 فلسطینیوں کو شہید کرنے کا دعویٰ تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت، چین کی شہریوں کو سرحدی علاقے سے فوری انخلاکی ہدایت ہانگ کانگ میں رہائشی کمپلیکس میں لگی آگ بجھانے اور سرچ اینڈ ریسکیو کی کارروائیاں مکملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم