عید کا دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے: قوم کے نام وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِاعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نے عید الفطر 1446 کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ عید الفطر کے بابرکت موقع پر میں پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، یہ دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔
وزیر اعظم نے قوم کے نام عید کے پیغام میں کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی اور خوش حالی کی راہ پر گامزن کریں۔پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ایک جنگ سے گزر رہا ہے اور ہماری پاک فوج کے افسران اور جوان اس ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، آج کے دن ہم اُن تمام شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ آج کے دن ہم جعفر ایکسپریس کے سانحے کے شہیدوں کے لیے بھی دعاگو ہیں کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے۔ اور ان کے پسماندگان کے غم برابر کے شریک ہیں۔
آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہے تاکہ ملک خوشحال ریاست کے طور پر ابھرے:صدر مملکت کا قوم کو عید کی مبارکباد کا پیغام
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے ان مظلوم بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو ظلم و بربریت کا شکار ہیں، خاص طور پر فلسطین اور بھارتی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام جو آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں، پاکستان ہمیشہ اُن کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے اور ان بے گناہ مسلمانوں کی داد رسی کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عید کی خوشیوں میں اپنے کمزور اور ضرورت مند بہن بھائیوں رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو شریک کریں، ان کی مدد کریں اور ایک فلاحی معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے،نماز ِعید کے روح پرور اجتماعات ، امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس بابرکت دن کے حقیقی پیغام کو سمجھنے اور اسے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر انقرہ روانہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر انقرہ روانہ ہو گئے۔
دورے کے دوران وزیراعظم، صدر اردوان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، عالمی و علاقائی امور اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستان اور ترکیہ دیرینہ اتحادی اور اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر اعلیٰ سطحی روابط کی روایت کو مسلسل فروغ دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کا ساتواں اجلاس رواں سال 12 اور 13 فروری کو اسلام آباد میں ہوا تھا، جس کی مشترکہ صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے کی تھی۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ترکیہ گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ترکیہ صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم محمد شہباز شریف