ماحولیاتی تحفظ کے معائنہ و نگرانی اور دیگر سرکاری اداروں کے معائنہ پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
بیجنگ :سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا ایک اجلاس منعقد ہوا ، جس میں “ماحولیاتی تحفظ کے معائنہ و نگرانی کے ضوابط” اور “بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے راؤنڈ کے معائنہ کی جامع رپورٹ” کا جائزہ لیا گیا۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ماحولیاتی تحفظ کا معائنہ ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کا ایک اہم اقدام ہے، جس میں مختلف سطح کے قائدین کی ماحولیاتی تحفظ کی سیاسی ذمہ داری کو مضبوط کیا گیا، ماحول کو تباہ کرنے والے کئی اہم واقعات کی تحقیقات کی گئیں اور عوام کی جانب سے اٹھائے گئے دیگر ماحولیاتی مسائل کو حل کیا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خوبصورت چین کی تعمیر کے لیے تمام علاقوں اور محکموں کی سیاسی ذمہ داری کو مزید مضبوط کیا جائے۔ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ مرکزی معائنہ گروپ نے کچھ مرکزی و ریاستی اداروں کا معائنہ کیا اور کچھ خامیاں دریافت کی ہیں، جنہیں سنجیدگی کے ساتھ درست کرنا ہے۔اس کے علاوہ پارٹی اور انتظامیہ کی سیاسی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے اعلیٰ معیارات اور سخت تقاضوں پر عمل کرنا ہوگا، نظم و ضبط پر عمل درآمد بہتر بنانا ہوگا، بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی، اور ایک شفاف سیاسی ماحول تشکیل دینا ہوگا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ماحولیاتی تحفظ مرکزی کمیٹی کے معائنہ
پڑھیں:
پی اے سی ذیلی کمیٹی اجلاس: قومی ورثہ و ثقافت سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ
فائل فوٹو۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں نوید قمر کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں کمیٹی نے قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر پی این سی اے کی جانب سے کنسلٹنٹس کی بھرتیوں سے متعلق آڈٹ اعتراض کیا گیا۔ آڈٹ حکام کےمطابق 2017 سے 2019 کے دوران کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں کی گئیں، یہ تعیناتیاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری اور اشتہار کے بغیر کی گئیں۔
کنوینر ذیلی کمیٹی نوید قمر نے کہا ان پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہوتا؟ آپ انکوائری کرلیں۔ کنوینر کمیٹی نے معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے اس معاملے پر 15 دنوں میں رپورٹ طلب کر لی۔
کمیٹی کی رکن منزہ حسن نے کہا کہ اقبال اکیڈمی کس مقصد کے لیے استعمال ہو رہی ہے؟ انھوں نے کہا اقبال ڈے پر وہاں ایک ایونٹ ہو جاتا ہے۔ نوید قمر نے کہا کبھی ان کا پرفارمنس آڈٹ ہوا ہے؟ آڈٹ حکام نے کہا کہ پرفارمنس آڈٹ نہیں ہوا۔
منزہ حسن نے کہا سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن بھی ایوان اقبال میں ہوتے ہیں، کمیٹی نے اقبال اکیڈمی اور ایوان اقبال کے پرفارمنس آڈٹ کی ہدایت کی۔