وزیراعظم کا عید کی مبارک باد کیلیے یو اے ای صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے رابطہ، تعلقات بڑھانے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بنگلا دیش، ملائیشیا، میانمار کے رہنماؤں جبکہ بحرین کے بادشاہ، ترکمانستان ، ایران اور متحدہ عرب امارات کے صدورسے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو کی اور عید کی مبارک باد دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات، تعاون اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔
انہوں نے اپریل میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے متوقع دورۂ ڈھاکہ کا ذکر کرتے ہوئے تجارتی وفد کی شمولیت کی امید ظاہر کی۔
اس موقع پر ثقافتی وفود کے تبادلوں پر بھی گفتگو ہوئی، اور وزیر اعظم نے لیجنڈری گلوکارہ رونا لیلیٰ سمیت بنگلہ دیشی فنکاروں کے دورۂ پاکستان کی تجویز دی۔
وزیر اعظم نے ملائیشیا کے ہم منصب داتو سری انور ابراہیم سے گفتگو میں انہیں اور ملائیشیا کے عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے گزشتہ اکتوبر میں انور ابراہیم کے دورۂ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انور ابراہیم نے وزیر اعظم شہباز شریف کے آئندہ مئی میں متوقع دورۂ کوالالمپور کو دوطرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت قرار دیا۔ اس موقع پر انور ابراہیم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بھی مختصر گفتگو کی اور عید کی مبارکباد دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے میانمار کے وزیر اعظم سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے ٹیلیفونک رابطے میں 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے میانمار کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کی جانب سے 70 ٹن امدادی سامان روانہ کرنے کا اعلان کیا، جو اگلے 48 گھنٹوں میں متاثرہ علاقوں تک پہنچے گا۔ میانمار کے وزیر اعظم نے مشکل وقت میں پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
یو اے ای صدر سے رابطہ
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کو عید کی مبارکباد دی
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے آج ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر، اماراتی شاہی خاندان کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے برادر لوگوں کو عید کی مبارک باد، اور ان کی مسلسل خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے گزشتہ ماہ ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کیا اور موجودہ پاکستان اماراتی تعلقات کو فائدہ مند اقتصادی اشتراک میں تبدیل کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی دیرینہ حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے بھی گرمجوشی سے عید کی مبارکباد دی اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے اقتصادی اور ترقیاتی اقدامات کے لیے متحدہ عرب امارات کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ایرانی صدر سے گفتگو، تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر گفتگو
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں اور ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے وہ تجارت میں اضافے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی، انہیں سرحدی سلامتی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مزید قریبی تعاون کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
گزشتہ سال نیویارک اور قاہرہ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایران کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر ترکمانستان سے وزیراعظم کا رابطہ
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید الفطر کے موقع پر انہیں اور برادر ترکمان قوم کو مبارکباد دی۔
انہوں نے ترکمان قومی رہنما اور پیپلز کاؤنسل (Halk Maslahaty) کے چیئرمین عزت مآب گربنگولی بردی محمدوف کو بھی عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان گرمجوش اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیشرفت دیکھنا حوصلہ افزا ہے۔ اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کے تبادلے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس حوالے سے انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں صدر آصف علی زرداری کے دورہ اشک آباد کا ذکر کیا اور مزید کہا کہ پاکستان گزشتہ سال ترکمانستان کے قومی رہنما کے دورہ پاکستان کی میزبانی کا منتظر تھا لیکن بوجوہ یہ دورہ ممکن نہ ہوسکا۔ وزیراعظم نے ترکمانستان کے صدر اور ترکمان قومی رہنما کو جلد پاکستان کے سرکاری دورے کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات کے صدر عید کی مبارکباد دی دوطرفہ تعلقات شہباز شریف نے انور ابراہیم کا اعادہ کیا پاکستان کے میانمار کے کرتے ہوئے کے درمیان انہوں نے کا اظہار کے ساتھ کے دورہ کیا اور کے لیے کا ذکر کو عید
پڑھیں:
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بنک کے ریجنل نائب صدر مسٹر عثمان ڈیون کی ملاقات
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے مشرق وسطیٰ ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان (MENAAP) کے ریجنل نائب صدر مسٹر عثمان ڈیون نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ طویل شراکت داری پر عالمی بینک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر عالمی بینک کے صدر جناب اجے بنگا اور پاکستان کے لئے عالمی بینک کے سابق کنٹری ڈائریکٹر جناب ناجی بنہسین کا پاکستان کے لیے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی کی ترجیحات بالخصوص توانائی، انسانی وسائل ، موسمیاتی تبدیلی اور گورننس اصلاحات کے شعبوں میں CPF (Country Partnership Framewok) کے اسٹریٹجک کردار کو سراہا۔وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے جیسے اہم بین الاقوامی معاہدے کو نقصان پہنچانے کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی روشنی میں پاکستان کے جائز مؤقف کے لیے عالمی بینک کی اصولی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے بین الاقوامی قانون کی پاسداری، خوشحالی کے حصول اور علاقائی امن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران عالمی بینک کی بروقت اور فراخدلانہ مدد پر شکریہ ادا کیا، جس نے پاکستان کو فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرنے اور تعمیر نو اور بحالی کے اقدامات شروع کرنے میں مدد کی۔جناب عثمان ڈیون نے پاکستان کے دورے کے دوران پر تپاک مہمان نوازی پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی دیرینہ شراکت داری اور معیشت کے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا اور وسعت دینے کے لیے عالمی بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔جناب ڈیون نے پاکستان کی جاری میکرو اکنامک بحالی کی تعریف کی اور ملک کو مالیاتی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف لے جانے پر وزیر اعظم کی حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے خاص طور پر موجودہ انتظامیہ کے اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف کی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی مضبوط قیادت کو ادارہ جاتی جاتی اصلاحات کو آگے بڑھانے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اہم قرار دیا۔ملاقات کے اختتام پر حکومت پاکستان اور ورلڈ بنک کی جانب سے طویل المدتی ترقیاتی اہداف کے حصول اور پاکستان کے عوام کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لئے، آنے والے سالوں میں دونوں کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا.