مظفر گڑھ: زمین کے تنازع پر باپ نے بیٹے پر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبۂ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں زمین کے تنازع پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو زخمی کر دیا۔
ریسکیو کے ذرائع کے مطابق باپ نے بیٹے کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کر لی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں باٹا پور کے علاقے میں بیٹے نعیم نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر کے 55 سالہ باپ رفیق کو زخمی کر دیا تھا۔
پولیس نے ملزم نعیر کو گرفتار کر لیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔