پوری امید ہے سیریز کے باقی دونوں میچز جیتیں گے : امام الحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ دونوں میچز جیتنے کی امید ظاہر کردی۔3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی جبکہ اوپنر امام الحق دائیں پاؤں میں انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے۔ تاہم اب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق کہنا تھا کہ جو ہوچکا اس پر زیادہ بات نہیں کرسکتے، پوری امید ہے سیریز کے باقی دونوں میچز جیتیں گے۔اوپنر امام الحق کے مطابق ان کنڈیشن میں ابتدامیں مشکل ہوتی ہے لیکن میرے خیال سے ہمیں یہاں کافی پریکٹس مل چکی ہے ، تھوڑا باؤنس ہوتا ہے لیکن جب 15 سے 20 بال کھیل لیتے ہیں تو رنز آنا شروع ہوجاتے ہیں.
اما م الحق نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے ہماری ٹیم بہت اچھی ہے ، ون ڈے کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں ، جو کھلاڑی ہیں انہوں نے پاکستان کو بہت سے میچز جتوائے بھی ہیں، ایک وقت میں ون ڈے کی ہماری اچھی ٹیم تھی، جو پیچھے ہوچکا اس کو بھلادیں،یہ ٹیم کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ٹیم کا جو مورال ہے اس سے کم بیک کرنا چاہ رہے ہیں، مشکل کنڈیشن میں لڑکر جو کامیابی ملے گی اس سے ٹیم کو حوصلہ ملے گا۔
قومی بیٹسمین کا کہنا تھا کہ6، 8 آٹھ سال لگتار ٹیم سے کھیلا ہوں، جب ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تو کھلاڑی کیلئے سیکھنے کا عمل ہوتا ہے، 6، 7 مہینے ہر قسم کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی جو مددگار ثابت ہوئی مزید برآں انھوں نے کہا کہ میرا کوئی بڑا گول نہیں گولز مشکل میں ڈالتے ہیں، میری کوشش ہوتی ہے جب گراؤنڈ میں جاؤں تو جیت میں کردار ہو۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ امام الحق
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منظرنامے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی، ملاقات میں پارلیمانی تبادلوں، تجارت اور دیگر شعبوں میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ترجمان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے غذائی تحفظ، دفاع اور علاقائی رابطوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منظرنامے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔